
The Baloch Raaj Post
February 13, 2025 at 05:53 PM
مغوی تاجر عبد الحمید بنگلزئی بازیاب، احتجاج ختم، کوئٹہ-کراچی شاہراہ بحال
قلات: منگچر بازار سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے تاجر عبد الحمید بنگلزئی الحمدللہ بازیاب ہو گئے۔ بازیابی کی اطلاع ملتے ہی جوہان کراس پر جاری احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا گیا، اور کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
عبد الحمید بنگلزئی کی بازیابی کی تصدیق لواحقین اور مقامی عمائدین نے کی، جس پر مظاہرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما ٹکری حاجی عبد القیوم لانگو اور دیگر عمائدین نے کہا کہ عوام کے اتحاد اور جدوجہد کی بدولت مغوی کی بحفاظت واپسی ممکن ہوئی۔
علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
❤️
7