The Baloch Raaj Post WhatsApp Channel

The Baloch Raaj Post

34.6K subscribers

About The Baloch Raaj Post

دی بلوچ راج پوسٹ واٹس ایپ چینل- ایک نظریاتی و ثقافتی آواز بلوچستان ایک زمینی حقیقت ہے، مگر اس کی ثقافت، تاریخ اور آواز کو حاشیے پر دھکیلنے کی روایت اب بھی زندہ ہے۔ ایسے میں "دی بلوچ راج پوسٹ" محض ایک پلیٹ فارم نہیں، بلکہ ایک فکری مزاحمت ہے—ایک ساکت سماج میں متحرک شعور کی بیداری۔ یہ چینل قوموں کی تہذیبی وراثت کو محفوظ کرنے، ان کی بے آواز تاریخ کو زبان دینے اور بلوچستان کے مسائل کو غیر جانبدارانہ انداز میں اجاگر کرنے کی سنجیدہ کاوش ہے۔ یہاں ثقافت محض میلہ یا رقص نہیں، بلکہ مزاحمت کی ایک علامت ہے۔ تاریخ صرف ماضی نہیں، بلکہ اجتماعی حافظے کی بازیافت ہے۔ دی بلوچ راج پوسٹ نہ تو روایتی خبروں کا بازار ہے، نہ ہی مبارکبادوں یا تعزیتوں کا دفتر۔ یہ ایک نظریاتی حدود میں قائم فکری آواز ہے—جو چاہتی ہے کہ بلوچ، پشتون، اور دیگر اقوام کی شناخت فقط زندہ نہ رہے، بلکہ باوقار بھی ہو۔ یہ جدوجہد آسان نہیں، لیکن ضروری ہے۔ کیونکہ جو قوم اپنی ثقافت اور تاریخ سے کٹ جاتی ہے، وہ خود سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 5:25:19 PM

*‏🔴 Red Alert* *ایران پر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے* *اس را_ئیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان نے جمعہ کے روز اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا اور اپنے جوہری تنصیبات اور ایران کے ساتھ ملک کی سرحد کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے۔* *ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اگرچہ فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن ہمارے سسٹمز احتیاطی تدابیر کے طور پر ہائی الرٹ پر ہیں۔* *پاکستان اسلا_می دنیا کی واحد جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست ہے اور اس کی ایران کے ساتھ ایک طویل سرحد ہے جس میں کئی مقامات پر سکیورٹی میں خلا موجود ہیں۔ پاکستانی حکام نے تشدد یا مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور دیگر شہروں میں امریکی سفارتی قونصل خانوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔*

Post image
😂 ❤️ 😮 👍 🙏 37
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 4:34:18 PM

*اسرائیل کی تازہ ترین حملوں میں جنرل اسماعیل قاآنی، ایران کی قدس فورس کے سربراہ، جانبحق ہو گئے ہیں۔* *ایرانی میڈیا*

Post image
😢 😂 ❤️ 😮 🙏 47
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 6:00:45 PM

*عابد عزیز: جو بلوچستان یونیورسٹی میں قانون کے طالبعلم ہیں (دوسرے سمسٹر میں)، کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گھنٹہ پہلے (رات 9 بجے) خضدار سے ایک سفید کرولا میں زبردستی لاپتہ کر دیا۔ وہ لائبریری سے گھر واپس جا رہے تھے۔ براہ کرم ان کی بحفاظت واپسی کے لیے آواز بلند کریں۔*

Post image
😢 😂 ❤️ 31
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 5:59:15 PM

*اس را_ئیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہوگئی؛ ایران* اس را_ئیل کے ایران پر فضائی حملے میں اعلی فوجی عہدیداروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ 340 سے زائد زخمی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس را_ئیلی حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان تہران میں ہوا جہاں ایران کی جوہری، عسکری اور اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران سمیت دیگر شہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 86 ہوگئی جب کہ 341 افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جس کے باعث جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

😂 😢 🙏 ❤️ 7
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 2:31:44 PM

*اسرائیل نے ایران پر حملے میں مارے گئے ایرانی شخصیات کی فہرست جاری کردیں* 1- جنرل محمد حسین باقری ( ایرانی آرمی چیف) 2- جنرل حسین سلامی ( IRGC کماندار ) 3- میجر جنرل غلام علی راشد ( کماندار ایران آرمی) 4- امیر موسوی ( کماندار ایران آرمی) 5- امیر شہرام ( کماندار ایران نیوی) 6- علی رضا ( کماندار ایران ائیر ڈیفنس) 7- نصیر زادہ ( ائیر فورس کمانڈر) 8 - کیومرث حیدری ( کماندار ایران آرمی) 9- غلام رضا سلمانی ( بسیج فورسز کمانڈر) 10- علی حاجی زادہ ( ائیر فورس کمانڈر) 11- بریگیڈ جنرل اسماعیل قآنی ( IRGC کمانڈر) 12- محمد فعبفر ( کماندار ایران آرمی) 13- رضا تنگرسی ( کمانڈر ایران نیوی) *ان کے علاؤہ 6 ایرانی ایٹمی سائنسدان بھی مارے گئے*

Post image
😢 😂 👍 ❤️ 😮 🙏 31
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 6:00:02 PM

*خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز* حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے لیے 2119 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں 7 فیصد اضافے اور کم سے کم اجرات 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، بجٹ میں ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس 15 سے 20 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Post image
😮 ❤️ 4
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 6:24:54 PM

*🛑 دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ تو آپ کریں گے نہیں، کہنے کا پھر کیا فائدہ۔۔؟؟؟* 🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *13 جون 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) اس را_ئیل کا ایران پر بڑا حملہ، آرمی چیف سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق 🚨 (2) اس را_ئیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہوگئی؛ ایران 🚨 (3) پاسداران_انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اس را_ئیلی حملے میں جاں بحق 🚨 (4) میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل حسین سلامی، میجر جنرل غلام علی راشد، جوہری سائنسدان مہدی طہرانچی، فریدون عباسی، عبدالحمید منوچہر، احمدرضا ذوالفقاری، امیرحسین فقیہی اور مطلب لیزادہ جاں بحق ہوئے 🚨 (5) ایران پر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی ایٹمی تنصیبات کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے 🚨 (6) اس را_ئیل کے ایران پر حملے جاری، تہران میں ایٹمی سائٹ کے قریب دھماکے 🚨 (7) اس را_ئیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں 🚨 (8) اس _رائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے 🚨 (9) ایران نے اس را_ئیل پر جوابی ڈرون حملوں کی تردید کردی 🚨 (10) اس را_ئیل نے ایرانی سرزمین پر موساد کے کمانڈوز کی ملٹری کارروائی کی ویڈیو جاری کردی 🚨 (11) ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا تھا؛ حملے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا؛ نیتن یاہو 🚨 (12) ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ 🚨 (13) اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران نے حملہ کیا تو امریکا، اس را_ئیل کا دفاع کرے گا۔" ٹرمپ کی دھمکی 🚨 (14) ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا: ایرانی صدر 🚨 (15) ایران اس را_ئیل جنگ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ 🚨 (16) اس را_ئیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، بڑی ایئرلائنز نے پروازیں معطل کردیں 🚨 (17) ایران میں اس را_ئیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ 🚨 (18) پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت 🚨 (19) اس را_ئیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا 🚨 (20) ایران کے جوابی حملے کا خوف، اس را_ئیل میں سپر اسٹورز خالی ہونے لگے 🚨 (21) پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت 🚨 (22) اس را_ئیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر ترکیہ 🚨 (23) اس _رائیل نے مسجد_اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا 🚨 (24) اس را_ئیلی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ ؛ دفاع کرنا ایران کا حق ہے، پاکستان 🚨 (25) اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک، یہ زیادتی ہے، نواز شریف 🚨 (26) اس را_ئیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، مولانا فضل الرحمان 🚨 (27) ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم 🚨 (28) ایران پر اس را_ئیلی حملے کی مذمت، اقوام متحدہ، سعودی عرب، چین، ترکیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سراپا احتجاج 🚨 (29) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اس را_ئیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور 🚨 (30) پنجاب اسمبلی میں ایران پر اس را_ئیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور 🚨 (31) خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اس را_ئیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور 🚨 (32) ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو 🚨 (33) اس را_ئیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ_ای 🚨 (34) محمد پاکپور پاسداران_انقلاب اور عبدالرحیم موسوی مسلح افواج کے سربراہ مقرر 🚨 (35) ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت 🚨 (36) ایران کے پاس وقت کم، جلد معاہدہ نہ کیا تو کچھ نہیں بچے گا: ٹرمپ کی دھمکی 🚨 (37) سندھ کا 34 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کیلئے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ 🚨 (38) گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا: وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان 🚨 (39) خیبرپختونخوا کا 2 ہزار 119 ارب روپے کا بجٹ پیش، پنشن، تنخواہیں بڑھا دی گئیں 🚨 (40) خیبر پختونخوا کا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز 🚨 (41) خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا 🚨 (42) کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا 🚨 (43) بھارت کی جانب سے پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈنگ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام 🚨 (44) حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی استدعا سے آخر کیا نقصان ہے؟، اسلام آباد ہائیکورٹ 🚨 (45) اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا 🚨 (46) 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے 🚨 (47) فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی 🚨 (48) بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلوی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا 🚨 (49) اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا 🚨 (50) کراچی: بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے اپنا گلا کاٹنے والا شخص پولیس حراست میں دم توڑ گیا 🚨 (51) کراچی: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی کار پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار 🚨 (52) انسداد پولیو مہم: 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے 🚨 (53) بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے 🚨 (54) فاٹا اور پاٹا سے ٹیکس وصولی میں وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور 🚨 (55) احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا: پولیس حکام 🚨 (56) انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور احمد آباد کے سول ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی 🚨 (57) طیارے کے مسافروں کے علاوہ وہ آٹھ افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جو اس جگہ موجود تھے جہاں طیارہ گرا 🚨 (58) برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے 🚨 (59) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 69 رنز درکار 🚨 (60) ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹس نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

❤️ 👍 😮 😢 33
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 6:02:19 PM

سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ جمعہ، 13 جون 2025 / بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ پائپ لائن میں لگی آگ کے شعلے کئی فٹ بلند ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Post image
👍 ❤️ 😮 😂 😢 23
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 2:34:47 PM

*وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ سی ایم ایچ میں شاہ محمد بگٹی کی عیادت کر رہے ہیں*

Post image
😂 ❤️ 😮 👍 😢 🙏 50
Image
The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
6/13/2025, 2:21:29 PM

*جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو قوم کہاں جائے، سید احسان شاہ کی والدہ کا دل چیر دینے والی پکار* *"والدہ سید احسان شاہ"* نوجوان احسان شاہ کا مبینہ طور پر ریاستی اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ایک ماں کی پکار کو قومی سوال میں بدل چکا ہے۔ احسان کی والدہ کا مطالبہ سادہ مگر دل چیر دینے والا ہے: "اگر میرا بیٹا مجرم تھا تو اس کا جرم ثابت کیا جائے، ورنہ قاتلوں کو سزا دی جائے، یا مجھے بھی گولی مار دی جائے۔" ریاستی اداروں کو اب جواب دینا ہوگا: کیا وہ عوام کے محافظ ہیں یا ان کے لیے ایک مستقل خطرہ؟ احسان شاہ کا خون سوال کر رہا ہے — اور اس کا جواب صرف انصاف ہے۔

😢 ❤️ 👍 🙏 62
Video
Link copied to clipboard!