
The Baloch Raaj Post
February 14, 2025 at 10:52 AM
https://www.facebook.com/share/v/1B3D4QuEro/
👆👆👆👆👆
مستونگ: نوجوان کے پراسرار اغوا نے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی، اہلِ خانہ کرب میں مبتلا
مستونگ میں ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں کامران احمد ولد حاجی میر احمد محمد شی، سکنہ عزیزآباد، کے 20 سالہ نوجوان کو نامعلوم نقاب پوش افراد نے سول وردی میں دن دہاڑے اغوا کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ اندوہناک واقعہ گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے جیوے لعل جنرل اسٹور، میجر چوک مستونگ کے قریب پیش آیا، دو ویگو گاڑیوں میں نقاب پوش افراد نے نوجوان کو گھیر لیا اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کار سادہ لباس میں تھے اور نوجوان کو اس کی موٹر سائیکل سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کو 22 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں، مگر تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید کرب، بےچینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ عوامی حلقے اس گھناؤنے جرم کی سخت مذمت کر رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متاثرہ خاندان نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئیں اور نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ عوامی مطالبہ ہے کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
😢
5