The Baloch Raaj Post
The Baloch Raaj Post
February 14, 2025 at 01:31 PM
*مستونگ//// مستونگ سے نوجوان لاپتہ اہل خانہ کا بازیابی کی اپیل ، کلی عزیز آباد کے رہائشی حاجی میر احمد محمد شہی نے کہاہیکہ میرا 20 سالہ نوجوان بیٹا کامران احمد کو گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے جیوے لعل جنرل اسٹور، میجر چوک کے قریب سے دو ویگو گاڑیوں میں نقاب پوش افراد نے اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کار سادہ لباس میں ملبوس تھے اور نوجوان کو اس کی موٹر سائیکل سمیت لے گئے۔۔ نوجوان کے والد نے کہاکہ واقعے کو 22 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں، مگر تاحال میرے لاپتہ بیٹے کوئی سراغ نہیں ملا، جس کی وجہ سے ہم اہلِ خانہ شدید کرب، بےچینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔۔۔* *حاجی میراحمد نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور میرے نوجوان بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔*
❤️ 😢 😮 7

Comments