( البلاغ ) Al BALAGH
( البلاغ ) Al BALAGH
February 2, 2025 at 01:27 PM
🌸🌸🌸 *👈میاں بیوی توجہ کریں* *رب کریم نے نکاح کی برکت سے زوجین میں آپس میں جو محبت ڈالی ہے اس کی کوئی مثال نہی ___!!* شادی شدہ مردوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کا خیال رکھا کریں۔ ان کے ساتھ اچھا سلوک اچھا برتاؤ کریں۔ ان کے کام کی اور ان کی تعریف کیا کریں اس طرح وہ ذہنی طور پر فریش رہے گی۔ اس کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرے۔ اس کی روحانی، جسمانی، معاشی ذمہ داری مرد کے ذمہ ہی ہے۔ اکثر مرد باہر بہت خوش اخلاق ہوتے ہیں مگر گھر میں آتے ہی ہٹلر بن جاتے ہی۔ مفہوم حدیث ہے کہ تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہو اور جس کا اخلاق اپنے اہل وعیال کے ساتھ اچھا ہو۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بیوی کو ڈانٹ دینا اس کی پٹائی کرنا یا اس کے میکہ کو برا بھلا کہنا، ایک مرد کے شایان شان نہی ہے۔ اس بات پر آپ رب کریم کو بھی جوابدہ ہوں گے۔ اب دوسری طرف عورتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے خاوند کی عزت اور آبرو کا خیال کریں۔ اس کے معاشی حالات کے مطابق اپنے گھر کو چلائیں تاکہ وہ آپ کی بے جا فرمائشوں کی وجہ سے حرام کمانے کی طرف دھیان نہ کرے۔ خاوند کے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی بھی عزت کریں اپنے شوہر کو ان کے خلاف نہ بھڑکائیں۔ اس کے آرام اور پسند نا پسند کا خیال رکھیں۔ کبھی غصہ میں وہ کچھ کہ بھی دے تو بجائے بحث کے وقتی طور پر چپ ہوجائیں۔ بعد میں مناسب موقع دیکھ کر اپنی بات کی وضاحت بیان کردیں۔ خاوند کی برائی لوگوں کے سامنے مت کریں ۔ اس سے آپ کی ہی عزت پر حرف آئے گا۔ اپنے خاوند کے لئے بن سنور کر رہا کریں گاہے بگاہے اس سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہا کریں۔ نماز کی پابندی کیا کریں اور ہر نماز کے بعد آپس کی محبت کے لئے دعا بھی کیا کریں۔ دعا ہے کہ رب کریم ہر جوڑے کو شاد آباد رکھے اور نظر بد سے بچائے۔ اور ایک اور بات گھر بسانے کے لئے زیادہ قربانی عورت کو ہی دینی پڑتی ہے اسی لئے اس کا درجہ بھی بلند ہے۔ 𝐏𝐥𝐞𝐚𝐬𝐞 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 & 𝐒𝐡𝐚𝐫𝐞 *join my WhatsApp group for more update* __________________👇 *Halat e Hazira Group No* 7️⃣.👇 https://chat.whatsapp.com/Btx31F8NJ5g8MA9aCi7A6f ======================== *Arqam Online Shop Group No.* 6️⃣👇 https://chat.whatsapp.com/KkR5dBamfJrJ3zZzSL0vUR

Comments