⭕CITY CHANNEL 🌐🇵🇰
⭕CITY CHANNEL 🌐🇵🇰
February 3, 2025 at 06:20 PM
اگر آپ پاکستان ریلوے کی ٹرین پر بہلے سے بکنگ کروانے کے بعد سفر کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ سفر کی تاریخ میں تبدیلی کی صورت میں آپ کو ٹکٹ کنسل کروانے پر کتنی رقم واپس مل پائے گی پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نئے ریفنڈ پالیسی سے متعلق ہے، جو ٹکٹوں کی واپسی کے اصولوں کو واضح کرتی ہے۔ پاکستان ریلوے کی نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کراچی – پاکستان ریلوے نے ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، جو کہ رابطہ (RABTA) کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔ اس پالیسی کے مطابق، ریلوے کے مسافر درج ذیل شرائط کے تحت اپنے ٹکٹ کا ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔ پوائنٹ آف سیل (POS) سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے: 1. ٹرین کی روانگی سے پہلے: روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ 2. ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا۔ 3. اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ 4. POS سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ہوگی۔ 5. ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور CNIC کی کاپی جمع کرانا ہوگی، جس کے بدلے انہیں کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی۔ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے: 1. آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہو۔ 2. آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو POS کے لیے مقرر ہے، یعنی: 48 گھنٹے قبل: 90 فیصد 24 سے 48 گھنٹے قبل: 80 فیصد 24 گھنٹے کے اندر: 70 فیصد 3. ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ 4. اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔ 5. یہی اصول ٹی وی ایم (TVM) سے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ یہ پالیسی پاکستان ریلوے کے سینئر جنرل منیجر/سی ای او کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔ مسافروں کے لیے ہدایات: مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔ مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
❤️ 👍 3

Comments