Maulana Manzoor Mengal
January 26, 2025 at 11:04 AM
اللہ تعالیٰ کے خواص
عنْ أَنَسٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم: إِنَّ لِلّٰہِ أَهْلِيْنَ مِنَ النَّاسِ.
قَالُوْا: مَنْ هُمْ يَا رَسُوْلَ اﷲِ؟ قَالَ: أَهْلُ الْقُرْآنِ، هُمْ أَهْلُ اﷲِ وَخَاصَّتُهُ.
”حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہوتے ہیں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون خوش نصیب ہیں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن پڑھنے والے، وہی اللہ والے اور اس کے خواص ہیں۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری محکم ، بحر ذخار کتاب ہے اس کے علوم و عجائب ناختم ہونے والے ہیں ۔
زمانہ قدیم سے مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی، تحقیقی سالاروں نے اس کی تفسیر و توضیح پر اپنی اپنی قُوی علمیہ صرف کی ہیں اور کرتے آرہے ہیں مگر ہر ایک اپنی کم مائگی کے سبب اس کے علوم کے سامنے عاجز رہا ۔
تاہم ہر کسی کی سعادت کہ اس نے قرآن عظیم کے تعلیم و تعلم کے فضائل کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا ۔
دور حاضر میں جہاں مختلف اسالیب و پیرایوں میں قرآن کے تراجم ،تفاسیر ، تفہیم کی جارہی ہے انہی میں سے عجمِ پاک و ہند میں ایک طریقہ دورہ تفسیر القرآن کا بھی ہے
الحمد للّٰہ اس طریقہ کار سے جڑے شیوخ القرآن کی طویل فہرست ہے اس لڑی میں پروئے ہر پھول کی خوشبو بکھیرنے کی وکھری نرالی شان ہے۔
ہر شیخ کے اپنے اچھوتے انداز ہیں اپنے اپنے طرز ہیں سب کی اہمیت ، قابلیت ، ایک مسلم حقیقت ہے۔
کسی ایک فضیلت بیان کرنے سے کسی دوسرے کی نفی ہرگز نہیں ہوتی سو انہی میں ایک منفرد انداز میرے شیخ حضرت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب حفظہ اللہ کا ہے جو مشکلات قرآن ،تفسیر ، فقہی قواعدو اصول ،مکمل قرآن کی صرفی لغوی تحقیق، کے ساتھ ساتھ نحوی ترکیب بھی پڑھاتے ہیں ۔
نہ صرف یہ بلکہ ان سب سے بڑھ کر دور جدید کے فتنوں کی سرکوبی ،فرق باطلہ کی مدلل تردید جس کے بعد رتی بھر اعتراض کی گنجائش باقی نہ رہے شاید ہی یہ انداز کہیں اور آپ کو ملتا ہو ۔۔۔۔۔
تو تشنگان علوم قرآن آئیں اور قرآنی علوم کے اس بحر بے کنار سے مستفید و مستفیض ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں جا کر ھدایت کے دئیے روشن کریں۔
❤️
👍
🫀
12