NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
January 22, 2025 at 05:38 PM
*NEWS CHANNEL* *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *22 جنوری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش 🔴 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل؛ آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائیگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب 🔴 کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا دوٹوک اعلان 🔴 جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو بتادیں گے، عرفان صدیقی 🔴 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت 🔴 جب اللہ پوچھے گا کہ تم نے دنیا میں کیا کیا، تو کہوں گا کہ میں نے پنجاب میں دانش سکول بنایا، وزیرِ اعظم شہباز شریف 🔴 بول نیوز کے پروگرام میں پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتہ اور مسلم لیگ (ن) کے پی کے ترجمان اختیار ولی کے درمیان ہاتھا پائی، ایک دوسرے کی دھلائی کردی 🔴 اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ! ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان 🔴 سینیٹ قائمہ کمیٹی برہم، ایف بی آر کو 6 ارب روپے مالیت کی 1 ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا 🔴 قومی اسمبلی اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر وزارت داخلہ افسران پر برہم 🔴 قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر آج بھی اپوزیشن ارکان کا احتجاج 🔴 مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویر، سائبر کرائم لاہور کو مطلوب ملزم کراچی میں موجود 🔴 اسرائیلی آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی، سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین کا حملہ روکنے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان 🔴 عدالتی بینچز کے اختیار سماعت سے متعلق کیس: اٹارنی جنرل کا عدالتی معاونین پر اعتراض 🔴 بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور علی شاہ 🔴 جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض 🔴 پہلا ''چیف منسٹر مینارٹی کارڈ'' لانچ، پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے 🔴 اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے، مریم نواز 🔴 یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند، اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری 🔴 یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان نے تردید کردی 🔴 سعودیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل 🔴 پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد 🔴 پارا چنار کیلئے امداد: 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بخیریت کرم پہنچ گیا 🔴 لوئر کرم کے علاقے بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد 🔴 خیبرپختونخوا حکومت کا کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ 🔴 ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، علما نے فتویٰ جاری کردیا 🔴 عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع، 85 ہزار سے زائد عازمین کو تحصیل کی سطح پر تربیت دی جائیگی 🔴 اسلام آباد: پینشن اصلاحات کے خلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے 🔴 شاہراہ دستور پر سرکاری ملازمین کا دھرنا، پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ جانے سے روک دیا 🔴 سینیٹر افنان کا اسٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ 🔴 بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون کیخلاف سندھ میں جامعات مزید دو روز کیلئے بند 🔴 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور 🔴 کراچی سے ایک اور بچہ مبینہ طور پر اغوا، اہل خانہ کا بحفاظت بازیابی کا مطالبہ 🔴 کراچی: ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار 🔴 سونا 4 ہزار 250 روپے مہنگا، سونا 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا 🔴 جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر 🔴 کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز 🔴 کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان وفا نبھائےگا: وزیراعظم شہباز شریف 🔴 بھارت نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی تصدیق کردی 🔴 پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ 🔴 فیصل آباد میں طلبہ نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی 🔴 کچے کے ڈاکو آپے سے باہر، کندھ کوٹ سے ایک ہی برادری کے 8 افراد اغوا 🔴 آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے، آسمان پر منفرد نظارہ
👍 2

Comments