NEWS CHANNEL 👈 WhatsApp Channel

NEWS CHANNEL 👈

2.4K subscribers

About NEWS CHANNEL 👈

( *خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ* ) یہ چینل صرف خبروں کے لیے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی مستند خبریں آپ تک بروقت پہنچے تو ہمارے واٹس ایپ چینل کو لائیک ضرور کریں شکریہ https://whatsapp.com/channel/0029VaKSuWC7tkjDHJODsb3Y *`آپ تمام لوگوں سے لینک شیئر کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔۔۔۔شکریہ`*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
3/1/2025, 12:06:18 PM

https://whatsapp.com/channel/0029Vaz6hNpJf05gAMqA5j03

NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
2/28/2025, 3:14:14 PM

*رویت ہلال کمیٹی کا حتمی اعلان۔ چاند نظر نہیں ایا پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار ہوگا:* `چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر ازاد` *1 مارچ کی رات کو پہلی تراویح* *اور 2 مارچ کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا*

❤️ 👍 😢 5
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
2/6/2025, 7:46:07 AM

*ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی* امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے،جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر ٹرمپ کی گئی پیشکش کی تفصیلات پر ابھی کام ہونا ہے، صدر ٹرمپ کی پیش کش منفرد ہے اس پر سوچنا چاہیے۔صدر کی پیشکش کوئی دشمن اقدام نہیں ہے۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، ٹرمپ فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتےہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ غزہ میں امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے اور نہ ہی اس کا مطلب ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان اس منصوبے کی مالی معاونت کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔

😂 🙏 😮 7
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/25/2025, 7:27:13 PM

*NEWS CHANNEL* *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 *25 جنوری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |اس پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے گا* 🔴 (1) قومی اسمبلی کمیٹی: اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کی منظوری، سفارشات وزیراعظم کو ارسال 🔴 (2) ایم این اے کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھاکر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی سفارش 🔴 (3) خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل 🔴 (4) عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا 🔴 (5) علی امین گنڈاپور کی جگہ جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے صدر مقرر 🔴 (6) کیلی فورنیا میں لگی مہلک آگ کے بعد برفانی طوفان اور بارش کا امکان، سیلاب کا خطرہ 🔴 (7) ’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل 🔴 (8) جانبازوں نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل نے بھی 200 فلسطینی آزاد کردیئے 🔴 (9) پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا 🔴 (10) ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا انٹراکورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض 🔴 (11) کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے: چیئرمین پی ٹی آئی 🔴 (12) 28 جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے: سلمان اکرم راجہ کا اعلان 🔴 (13) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی 🔴 (14) چینی کی قیمت 4 روپے 14 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی، قیمت اوسط 145 روپے 50 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی 🔴 (15) لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد 🔴 (16) لاہور: 2 گھریلو ملازماؤں نے تاجر کے گھر 2 کروڑ سے زائد کا صفایا کردیا 🔴 (17) ہم نماز، روزہ، حج ادا کرتے ہیں مگر بہن کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ 🔴 (18) مقدمات کی بھرمار اور ججز کی کمی کے باعث مصالحتی نظام ناگزیر ہوچکا، جسٹس منصور 🔴 (19) خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر جرگہ بلایاجائے، مولانا فضل الرحمان 🔴 (20) سندھ میں بچوں کے دودھ کے ڈبے کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی 🔴 (21) وزیراعظم نے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا 🔴 (22) حب آٹو کراس ریلی کے دوران حادثے میں مارشل جاں بحق، ریلی ملتوی کردی گئی 🔴 (23) مولانا فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنےکی پیشکش 🔴 (24) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کو خط، سٹیئرنگ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار 🔴 (25) عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 3 گواہان کا بیان ریکارڈ 🔴 (26) 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار 🔴 (27) کراچی: فیڈرل بی ایریا میں شہری معیز کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا 🔴 (28) کراچی، سرجانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا 🔴 (29) کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنے کا حکم 🔴 (30) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہے۔ 🔴 (31) مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ 🔴 (32) دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیلئے بچھائے گئے اسپن کے جال میں خود پھنس گیا 🔴 (33) ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ 🔴 (34) ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آگیا 🔴 (35) منڈی بہا الدین: ریپ کے الزام پر ریسکیو 1122 کا افسر گرفتار 🔴 (36) کمالیہ میں ایڈيشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا 🔴 (37) لاہور: پی آئی اے کی اسمگلر ایئرہوسٹس پکڑی گئی، درجنوں موبائل فون ضبط 🔴 (38) طویل مدت بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے سے اشیا کی قیمتوں میں کمی 🔴 (39) اسلام آباد: لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا 🔴 (40) اسلام آباد: 4 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا افغانی ڈکیت گینگ 24 گھنٹوں میں گرفتار 🔴 (41) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان 🔴 (42) پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار 🔴 (43) مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا، ویڈیو وائرل *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

👍 ❤️ 4
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/25/2025, 4:15:49 PM

*NEWS CHANNEL* *اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود میں کمی کا امکان، 27 جنوری 2025 کو مانیٹری پالیسی پیش کرے گی۔* اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے 16 دسمبر 2024 کو اپنی پالیسی ریٹ میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کی، جس سے شرح سود 13% پر آ گئی۔ یہ جون 2024 سے لے کر اب تک مسلسل پانچویں بار کمی تھی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 900 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ شرح سود میں کمی کے معیشت پر ممکنہ اثرات: *1. معاشی ترقی میں تیزی:* شرح سود میں کمی سے قرض لینے کی لاگت کم ہوتی ہے، جس سے کاروبار اور صنعتوں کو سرمایہ کاری میں آسانی ہوتی ہے۔ اس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہوتی ہے۔ *2. صارفین کے اخراجات میں اضافہ:* قرضوں پر سود کی شرح کم ہونے سے صارفین کے لیے گھریلو، گاڑی، اور ذاتی قرضے لینا آسان ہوتا ہے، جس سے ان کی خریداری کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ *3. مہنگائی پر ممکنہ اثرات:* شرح سود میں کمی سے طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، اسٹیٹ بینک کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہے گی۔ *4. حکومتی قرضوں کے اخراجات میں کمی:* شرح سود میں کمی سے حکومت کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں کمی آئے گی، جس سے بجٹ پر دباؤ کم ہوگا اور وسائل کو دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکے گا۔ مجموعی طور پر، شرح سود میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے، لیکن اس کے ساتھ مہنگائی اور دیگر معاشی عوامل پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔

❤️ 3
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/22/2025, 5:38:05 PM

*NEWS CHANNEL* *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *22 جنوری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش 🔴 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل؛ آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائیگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب 🔴 کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کا دوٹوک اعلان 🔴 جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو بتادیں گے، عرفان صدیقی 🔴 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت 🔴 جب اللہ پوچھے گا کہ تم نے دنیا میں کیا کیا، تو کہوں گا کہ میں نے پنجاب میں دانش سکول بنایا، وزیرِ اعظم شہباز شریف 🔴 بول نیوز کے پروگرام میں پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتہ اور مسلم لیگ (ن) کے پی کے ترجمان اختیار ولی کے درمیان ہاتھا پائی، ایک دوسرے کی دھلائی کردی 🔴 اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ! ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان 🔴 سینیٹ قائمہ کمیٹی برہم، ایف بی آر کو 6 ارب روپے مالیت کی 1 ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا 🔴 قومی اسمبلی اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر وزارت داخلہ افسران پر برہم 🔴 قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر آج بھی اپوزیشن ارکان کا احتجاج 🔴 مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویر، سائبر کرائم لاہور کو مطلوب ملزم کراچی میں موجود 🔴 اسرائیلی آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی، سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین کا حملہ روکنے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان 🔴 عدالتی بینچز کے اختیار سماعت سے متعلق کیس: اٹارنی جنرل کا عدالتی معاونین پر اعتراض 🔴 بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود سے ڈرے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور علی شاہ 🔴 جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض 🔴 پہلا ''چیف منسٹر مینارٹی کارڈ'' لانچ، پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے 🔴 اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے، مریم نواز 🔴 یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند، اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری 🔴 یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان نے تردید کردی 🔴 سعودیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل 🔴 پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد 🔴 پارا چنار کیلئے امداد: 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بخیریت کرم پہنچ گیا 🔴 لوئر کرم کے علاقے بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد 🔴 خیبرپختونخوا حکومت کا کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ 🔴 ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، علما نے فتویٰ جاری کردیا 🔴 عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع، 85 ہزار سے زائد عازمین کو تحصیل کی سطح پر تربیت دی جائیگی 🔴 اسلام آباد: پینشن اصلاحات کے خلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے 🔴 شاہراہ دستور پر سرکاری ملازمین کا دھرنا، پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ جانے سے روک دیا 🔴 سینیٹر افنان کا اسٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ 🔴 بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون کیخلاف سندھ میں جامعات مزید دو روز کیلئے بند 🔴 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور 🔴 کراچی سے ایک اور بچہ مبینہ طور پر اغوا، اہل خانہ کا بحفاظت بازیابی کا مطالبہ 🔴 کراچی: ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار 🔴 سونا 4 ہزار 250 روپے مہنگا، سونا 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا 🔴 جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر 🔴 کراچی انٹربورڈ میں نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز 🔴 کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان وفا نبھائےگا: وزیراعظم شہباز شریف 🔴 بھارت نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی تصدیق کردی 🔴 پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ 🔴 فیصل آباد میں طلبہ نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی 🔴 کچے کے ڈاکو آپے سے باہر، کندھ کوٹ سے ایک ہی برادری کے 8 افراد اغوا 🔴 آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے، آسمان پر منفرد نظارہ

👍 2
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/22/2025, 2:34:42 PM

*NEWS CHANNEL* *پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ* کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر اضافے سے 2751 ڈالر فی اونس ہے۔

😢 4
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/22/2025, 2:34:02 PM

*NEWS CHANNEL* *علما نے 3 جان لیوا کھیل غیر شرعی قرار دیدیے، فتویٰ جاری* لاہور: علمائے کرام نے 3جان لیوا کھیلوں کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کردیا۔ علما کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔ فتوے کے مطابق ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ فتوے میں علمائے کرام نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں۔ یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔ پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع کر چکی ہے۔ صرف 20 روز میں ون ویلنگ کرنے والے 151 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ پتنگ بازی کرنے پر 150مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔ پولیس جان لیوا کھیلوں کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ والدین سے گزارش ہے بچوں کو غیر قانونی، غیر شرعی سرگرمیوں سے روکیں۔

❤️ 1
NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/22/2025, 2:33:32 PM

NEWS CHANNEL *حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے*

NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
1/22/2025, 2:23:54 PM

*NEWS CHANNEL* *پینشن اصلاحات کے خلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے۔ ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کرلیا۔۔*

Link copied to clipboard!