NEWS CHANNEL 👈
NEWS CHANNEL 👈
January 25, 2025 at 07:27 PM
*NEWS CHANNEL* *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 *25 جنوری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |اس پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے گا* 🔴 (1) قومی اسمبلی کمیٹی: اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کی منظوری، سفارشات وزیراعظم کو ارسال 🔴 (2) ایم این اے کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھاکر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی سفارش 🔴 (3) خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل 🔴 (4) عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا 🔴 (5) علی امین گنڈاپور کی جگہ جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے صدر مقرر 🔴 (6) کیلی فورنیا میں لگی مہلک آگ کے بعد برفانی طوفان اور بارش کا امکان، سیلاب کا خطرہ 🔴 (7) ’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل 🔴 (8) جانبازوں نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل نے بھی 200 فلسطینی آزاد کردیئے 🔴 (9) پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا 🔴 (10) ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا انٹراکورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض 🔴 (11) کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے: چیئرمین پی ٹی آئی 🔴 (12) 28 جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے: سلمان اکرم راجہ کا اعلان 🔴 (13) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی 🔴 (14) چینی کی قیمت 4 روپے 14 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی، قیمت اوسط 145 روپے 50 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی 🔴 (15) لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد 🔴 (16) لاہور: 2 گھریلو ملازماؤں نے تاجر کے گھر 2 کروڑ سے زائد کا صفایا کردیا 🔴 (17) ہم نماز، روزہ، حج ادا کرتے ہیں مگر بہن کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ 🔴 (18) مقدمات کی بھرمار اور ججز کی کمی کے باعث مصالحتی نظام ناگزیر ہوچکا، جسٹس منصور 🔴 (19) خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر جرگہ بلایاجائے، مولانا فضل الرحمان 🔴 (20) سندھ میں بچوں کے دودھ کے ڈبے کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی 🔴 (21) وزیراعظم نے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا 🔴 (22) حب آٹو کراس ریلی کے دوران حادثے میں مارشل جاں بحق، ریلی ملتوی کردی گئی 🔴 (23) مولانا فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنےکی پیشکش 🔴 (24) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کو خط، سٹیئرنگ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار 🔴 (25) عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 3 گواہان کا بیان ریکارڈ 🔴 (26) 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار 🔴 (27) کراچی: فیڈرل بی ایریا میں شہری معیز کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا 🔴 (28) کراچی، سرجانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا 🔴 (29) کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنے کا حکم 🔴 (30) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہے۔ 🔴 (31) مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ 🔴 (32) دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیلئے بچھائے گئے اسپن کے جال میں خود پھنس گیا 🔴 (33) ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ 🔴 (34) ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آگیا 🔴 (35) منڈی بہا الدین: ریپ کے الزام پر ریسکیو 1122 کا افسر گرفتار 🔴 (36) کمالیہ میں ایڈيشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا 🔴 (37) لاہور: پی آئی اے کی اسمگلر ایئرہوسٹس پکڑی گئی، درجنوں موبائل فون ضبط 🔴 (38) طویل مدت بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے سے اشیا کی قیمتوں میں کمی 🔴 (39) اسلام آباد: لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا 🔴 (40) اسلام آباد: 4 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا افغانی ڈکیت گینگ 24 گھنٹوں میں گرفتار 🔴 (41) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان 🔴 (42) پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار 🔴 (43) مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا، ویڈیو وائرل *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
👍 ❤️ 4

Comments