Ghazwa News
February 10, 2025 at 05:59 PM
حکومت پنجاب نے07 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
ذوالفقار حمید ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ کو 29 جنوری سے ذمہ داریوں سے ریلیو کر دیا گیا
وہ خیبر پختونخوا میں پراونشل پولیس آفیسر پی پی او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کو تبدیل کر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ تعینات کردیا
بیرون ملک رخصت پر موجود کیپٹن(ر) سید محمد عابد، ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنادیا
تقرری کے منتظر کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ تعینات کردیا
ذیشان اصغر ڈی آئی جی ہیڈ کوار ٹرز کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کردیا
تقرری کے منتظر محمد عابد خان کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سی پی او پنجاب تعینات کر دیا
صاحبزادہ بلال عمر اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا ہے