Ghazwa News
Ghazwa News
February 14, 2025 at 06:21 AM
https://www.facebook.com/share/v/15eta1odon/ لیہ:ضلعی پولیس پر سنگین الزامات، شدید تحفظات،پاک فوج سے ریٹائرڈ بریگیڈیر سراپا احتجاج،انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ لیہ:چک نمبر 291 ٹی ڈی اے کے رہائشی ریٹائرڈ بریگیڈیر خورشید گجر کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل لیہ:اکبر نامی ٹھیکیدار نے ٹھیکے کی مد میں 18 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس نکلا جس پر تھانہ فتح پور میں مقدمے کا اندراج کرایا۔خورشید گجر لیہ:اے ایس آئی اشرف چدھڑ نے ملزم اکبر کے پوتے کامران کو ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا اور اپنی مرضی سے میرے ڈیرے پر چھوڑ گئے۔خورشید گجر لیہ:تفتیشی آفیسر اشرف چدھڑ نے کہا کہ اس کے لواحقین جب ملزم پیش کریں گے تو میں آپ کو بتاؤں گا آپ لڑکے کو چھوڑ دینا۔خورشید گجر لیہ:اکبر کے بیٹے اور کامران کے والد عرفان ساجد نے ڈی پی او محمد علی وسیم گجر کو درخواست گزاری کہ اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔خورشید گجر لیہ:تھانہ صدر پولیس نے میرے ڈیرے پر دھاوا بولاایس ایچ او خاور حسین کو تمام حالات سے آگاہ کیا اور تفتیشی آفیسر سے بات بھی کرائی۔خورشید گجر لیہ:تمام حالات بتانے کے باوجود تھانہ صدرپولیس نے میرے منشی سمیت 5 افراد کو زبردستی اٹھا کر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔خورشید گجر لیہ:تھانہ فتح پور پولیس خود ہی میرے چیک کے مقدمے میں ملوث اکبر کے پوتے کامران کو میرے ڈیرے پر اپنی مرضی سے چھوڑ کر گئی۔خورشید گجر لیہ:تھانہ صدر پولیس نے تفتیشی کے اعتراف کے باوجود میرے منشی اور دیگر افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے زیادتی کی۔خورشید گجر لیہ:ایک ماہ سے درج میرے مقدمے میں تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی نہ ملزم گرفتار ہوا اور نہ ہی ریکوری ہو سکی نہ انصاف ملا۔خورشید گجر لیہ:میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے،ملزم پکڑنے سمیت دیگر معاملات کرنے میں ضلعی پولیس نے چند منٹ لگائے۔خورشید گجر لیہ:ڈی پی او محمد علی وسیم کے بغیر تفتیش و تحقیقات دیئے گے احکامات کے باعث مجھے اور میری ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔خورشید گجر لیہ:متاثرہ ریٹائرڈ بریگیڈیر خورشید گجر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب ڈکٹر عثمان انور سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ #dclayyah #pmln #pti #pppp #maryamnawazsharief #maryamnawazsherif #layyahpolice #dpolayyah

Comments