Open News
Open News
February 7, 2025 at 07:39 AM
*پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید،* حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل قدیر خان شہید، کانسٹیبل نصرت خان شدید زخمی، آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب، آئی جی پنجاب کا ڈی پی او اٹک کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، آئی جی پنجاب کا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل قدیر خان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت، پنجاب پولیس شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اہلکار نصرت خان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت، تھانہ حضرو کے علاقہ بہادر خان کے قریب پولیس اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران 03 مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر چوکی ہٹیاں پر تعینات کانسٹیبل قدیر خان شہید ہو گئے، زخمی کانسٹیبل نصرت خان کو علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، ڈی پی او اٹک کی ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل نصرت خان کی عیادت، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئےپولیس ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے، ڈی پی او اٹک
😢 2

Comments