News Now 🇵🇰
February 12, 2025 at 12:24 PM
رحیم یارخان( ) ذاتی اراضی سے چھوڑی گئی گلی سے دروازہ پیچھے نہ ہٹانے پربااثرافرادنے پولیس تھانہ آباد پور کی مدد اور اسلحہ کے زورپربیوہ خاتون کے گھرمیں گھس کراس کی بیٹی کوتشددکانشانہ بناڈالا، بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے، کپڑے پھاڑکرنیم برہنہ کردیا، گھرکادروازہ نکال کرزبردستی دیوار دیکر بندکردیا،گھرمیں لگے درخت کوکاٹ ڈالا پولیس ہماری کاروائی کرنے کی بجائے انہیں موقع پر تحفظ فراہم کرتی رہی منت سماجت پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزمان چلے گئے، آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور اور ڈی پی اورحیم یارخان انصاف فراہم کرتے ہوئے بااثرافرادکے خلاف کاروائی کریں، بیوہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق موضع شاہ پوراحسان پورکی رہائشی بیوہ لعل مائی نے اپنے بیٹے آصف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں کوبتایاکہ وہ نصف صدی سے اسی مکان میں رہائش پذیرہیں اورانہوں نے اپنی ذاتی اراضی سے 6 فٹ کی گلی خودچھوڑرکھی ہے ان کے بچے روزگار کے حصول کے سلسلے میں کراچی میں ملازمت کرتے ہیں علاقے کے بااثرافراد اللہ دتہ، تنویر، شمیر، منیر احمد، عبدالمجید، جمیل احمد، رفیق احمد، شفیق احمد، محمد لیاقت، عبدالقادراورمحمد زاہد ببر نے ان کی ذاتی اراضی سے گلی چھوڑکر دروازہ پیچھے نہ کرنے پر ناراضگی کااظہارکیااسی رنجش پران بااثرافراد نے اسلحہ اورکلہاڑیوں کے ساتھ میرے گھر کا دروازہ توڑکراندرگھس آئے اورانہیں ڈنڈوں اورسوٹوں سے تشددکا نشانہ بنایا، میرے اورمیری بیٹی کے بال پکڑ کرگھسیٹتے رہے اورہمارے کپڑے پھاڑکرنیم برہنہ کردیاگیا تھانہ آبادپورپولیس انصاف فراہم کرنے کی بجائے پارٹی بن گئی،سرکاری بینک کے ملازم بااثرافرادعاشق حسین سعیدی اور اس کے ساتھیوں سے بھاری رشوت کے عوض پولیس نے اپنی موجودگی میں دروازہ اکھاڑکردیواربنوادی، 15پرکالزکرنے کے باوجودپولیس تھانہ آبادپورنے ہمیں انصاف فراہم نہ کیااورالٹاہمارے ہی اوپرکاروائی کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے بااثرافراد نے گھرمیں لگے درخت کوبھی کاٹ ڈالااس کے علاوہ گھر کے کمرے سے مومل مائی کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی چار عدد سونے کی بالیاں اورسوا لاکھ روپے نقدی چوری کرکے لے گئے، تشدد کے دوران شورشرابہ سن کر یعقوب احمد، فیض رسول اوردیگر افرادگھر میں داخل ہوئے اورمنت سماجت کرکے میری اورمیری بیٹی کی جان بچائی، تاہم بااثر افرادمجھے قتل سمیت دیگرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے ہم نے تھانہ آباد پورمیں درخواست بھی دی ہے لیکن اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ اس سے قبل بھی میرے بچوں کو پولیس نے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا اور بعدازاں علاقہ کے لوگوں کی منت سماجت کے ساتھ رشوت کے عوض اپنے بچے کی جان بخشی کروائی اب ہمارے جان کو بھی خطرہ ہے لہذا انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او بہاولپور، ڈی پی اور حیم یارخان سے اپیل کی کہ بااثر افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ محمدآصف نے بتایاکہ ان کی والدہ اور بہن پر ہونے والے تشدد اورگلی پر قبضے کی کوشش کوروکنے کے لیے ہمیں انصاف دیاجائے بااثرافرادکوقانون کے شکنجے میں لانا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی زندگیاں پرامن طریقے سے گزار سکیں۔
(تصویرہمراہ خبرکے ہمراہ ارسال کی جارہی ہے)
جاری کردہ: ارسلان شوکت مہاندرہ
انفارمیشن سیکرٹری
ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان
12-02-2025ء
👍
1