News Now 🇵🇰  WhatsApp Channel

News Now 🇵🇰

6.4K subscribers

About News Now 🇵🇰

*جنوبی پنجاب سمیت خصوصاًضلع رحیم یارخان کی تازہ ترین خبروں کےلیے واٹس ایپ چینل فالو کریں* *اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ حکام بالا تک آپ کی آواز پہنچائی جا سکے* *Only whatsapp msg* *0331-9333385*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:03:17 PM

کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

👍 3
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 1:56:24 PM

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں زرائع محکمہ موسمیات

👍 5
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:27:41 PM

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پاکستان بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہوگا

👍 ❤️ 😘 4
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:04:38 PM

لاہور اور کراچی والوں نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کر دیا جبکہ حتمی اعلان مرکزی روایت ہلال کمیٹی کرے گی واضح رہے ملک بھر کی زونل کمیٹیوں میں کسی ایک شہر سے شہادت موصول نہیں ہوئی

👍 3
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 1:54:37 PM

رمضان المبارک کے چاند کے متعلق حتمی اعلان روایت ہلال کمیٹی کرے گی

👍 1
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:07:50 PM

*تازہ ترین* *بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری* رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے،۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اُدھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔ دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے آج نظر آنا مشکل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ7 ڈگری ہے، چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سےشروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کوہوسکتی ہے جبکہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

👍 1
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:42:29 PM

رحیم یار خان: کمشنر بہاولپور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے سپیشل پرائس کنٹرول اسکواڈ تشکیل دے دیا پرائس کنٹرول اسکواڈ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے گا۔ پرائس کنٹرول اسکواڈ شہروں ودیہی علاقوں میں عوامی شکایات کا ازالہ کرے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عرفان انور کی سربراہی میں سپیشل پرائس کنٹرول اسکواڈ کی شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ریلوے روڈ ، اکبر روڈ ، فیصل روڈ ، جگنو چوک، خانپور اڈے پر گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو تین لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور اسپیشل پرائس کنٹرول اسکواڈ میں ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی ، اے ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار شامل ای اے ڈی اے مارکیٹنگ سمیع اللہ چوہدری ، ڈی ایف سی عبد الماجد خان اسکواڈ میں شامل

News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 2:28:22 PM

موسم کی صورتحال

Post image
Image
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 1:55:06 PM

ملائشیا میں پہلا روزہ 2مارچ کو ہو گا،عرب میڈیا

👍 1
News Now 🇵🇰
News Now 🇵🇰
2/28/2025, 1:54:01 PM

کوئٹہ اور بلوچستان سمیت گردونواح میں موسم ابرآلود ہے

❤️ 1
Link copied to clipboard!