
News Now 🇵🇰
February 14, 2025 at 08:56 AM
رحیم یارخان ای خدمت مرکز سینٹر کی رجسٹری برانچ اور سب رجسٹرار آفس میں سرعام رشوت وصول کرنے کا انکشاف
رحیم یارخان ڈسٹرکٹ کونسل کے لیگل ایڈوائزر عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ کے سب رجسٹرار عمران حفیظ پر کرپشن کے الزامات
رحیم یارخان سب رجسٹرار عمران حفیظ خود کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا قریبی ساتھی بتاتا ہے،تاکہ کوئی آفیسر اس کے خلاف ایکشن نہ لیں،عدنان اشرف
رحیم یارخان سب رجسٹرار عمران حفیظ فی رجسٹری پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرنے لگا ،عدنان اشرف
رحیم یارخان پیسوں کی لڑائی پر سب رجسٹرار عمران حفیظ نے ای سہولت سینٹر میں تعینات نائب تحصیلدار کو ٹرانسفر کروا دیا ،عدنان اشرف
رحیم یارخان سب رجسٹرار آفس اور ای سہولت سینٹر دونوں دفتروں میں سرعام لوٹ مار جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں وزیراعلی پنجاب کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ،عدنان اشرف
رحیم یارخان سب رجسٹرار عمران حفیظ کا وکلاء سائیلین اور شہریوں سے بدتمیزی کرنا معمول بن گیا ہے دفتر آنے والے ہر سائل کو بے عزت کرتا ہے،عدنان اشرف
رحیم یارخان رشوت دینے والا کا کام فوری کر دیا جاتا رشوت نہ دینے والوں کی رجسٹریوں پر اعتراضات لگا دیے جاتیں ہیں ،عدنان اشرف
رحیم یارخان ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نوٹس لیں اور معاملہ کی تحقیقات کروائیں ساری کرپشن سامنے آجائے گی ،عدنان اشرف
رحیم یارخان سب رجسٹرار کی تعیناتی کے دوران ہونے والی رجسٹریوں کا آڈٹ کروایا جائے فیسیں چوری کرنے کی مد میں سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے،عدنان اشرف
👍
2