🌏VOICE OF TRUTH📡
February 13, 2025 at 08:53 AM
*سندھ حکومت کا کرخ کے علاقے کو ضلع قمبر شہداد کوٹ سندھ کا حصہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری: سیاسی و سماجی حلقوں کا شدید ردعمل*
سندھ حکومت نے تحصیل کرخ کی یونین کونسل بھلونک کے علاقے کتے جی قبر ڈھاریاڑو کو ضلع قمبر شہداد کوٹ سندھ کا حصہ قرار دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے بعد بلوچستان حکومت اور ضلع خضدار کی انتظامیہ کے لیے نئے سوالات اور مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔
سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے "زرداری ٹولہ" کی ایک سازش قرار دیا ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زرداری کی نظر اب بلوچستان پر ہے اور وہ اس پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جیسا کہ ماضی میں بھی ان کی ایسی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کبھی بھی لاوارث نہیں ہوگا کہ اسے سندھ میں شامل کیا جائے۔ بلوچستان کا ہر شہری اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے اور سندھ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر اپنی سازشوں سے باز آجائے ورنہ اس کے خلاف سخت احتجاج شروع کیا جائے گا، جس کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت اور "زرداری ٹولہ" پر عائد ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان رہنماؤں نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی غیر آئینی کوششوں کو ترک کر دے ورنہ بلوچستان کے عوام اس کے خلاف مؤثر اور پرامن احتجاج کریں گے۔
😂
2