🌏VOICE OF TRUTH📡

14.7K subscribers

About 🌏VOICE OF TRUTH📡

"سچ کی خبروں کی آواز: مقامی خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہم سیاست، تعلیم اور کمیونٹی کے واقعات کے بارے میں درست، غیر جانبدارانہ اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کو تشکیل دیتے ہیں۔

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:24:47 AM

اچھی خبر عدالت عالیہ نے نصیر آباد ڈویژن کے 180 کانسٹیبل بھرتی امیدواروں کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے

❤️ 2
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 7:21:44 AM

*کوہٹہ مشرقی باہی پاس مری چوک پر ڈکیتی کی واردات۔* *مزم موقع واردات پر پکڑا گیا۔*

😂 👍 😢 ❤️ 🖕 😆 😡 13
Video
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:46:22 AM

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نور احمد بنگلزئی اور ضیاء لانگو کے سامنے پیش ہونے پر مجبور کرنا ریاستی جبر کی ایک نئی مثال ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان کے سیکیورٹی ادارے بلوچستان میں عدل و انصاف کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو طاقت اور قانون کے دوہرے ہتھیار کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک برس سے “فورتھ شیڈول” جیسے نوآبادیاتی قانون کی آڑ میں بلوچ عوام کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان بھر میں اس وقت ہزاروں بلوچ شہری، جن میں سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان، ادیب، شاعر، فنکار، اساتذہ، طلبہ اور دیگر معزز شخصیات شامل ہیں، کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان افراد کو روزانہ تھانوں میں حاضری دینے پر مجبور کیا جاتا ہے، ان سے تحریری ضمانتیں لی جاتی ہیں جن میں وہ وعدہ کرتے ہیں کہ کسی بھی عوامی سرگرمی، اجتماع یا سفر سے قبل سرکاری اجازت حاصل کریں گے۔ یہ عمل نہ صرف آئینی و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک شہری کی عزتِ نفس کو کچلنے کے مترادف ہے۔ ریاستی ادارے معمولی بہانوں پر شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں، جھوٹے مقدمات میں ملوث دکھاتے ہیں، اور ان کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں اس ریاستی جبر کی ایک اور سنگین شکل سامنے آئی ہے: فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نام نہاد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سے زبردستی سردار نور احمد بنگلزئی اور ضیاء لانگو کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ وہاں ان افراد پر دباؤ ڈال کر ان کے زبردستی بیانات کی ویڈیوز بنائی جائیں گی، جیسا کہ ماضی میں بھی کیا گیا ہے۔ ان ویڈیوز میں عام شہریوں سے جبراً یہ کہلوایا جاتا ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی یا کسی قوم پرست تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور نام نہاد ریاستی بیانیے کی تشہیر کی جاتی ہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز بغیر اجازت میڈیا پر نشر کی جاتی ہیں، جو ان افراد کی عمر بھر کی تذلیل، بلیک میلنگ اور سماجی تنہائی کا باعث بنتی ہیں۔ یہ تمام اقدامات آئین، قانون اور اخلاقیات کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عدلیہ بھی یا تو اس جبر پر خاموش ہے یا اس میں شریک نظر آتی ہے۔ فورتھ شیڈول کے خلاف عدالتوں میں دائر درخواستوں کو سماعت کے بغیر ہی مسترد کیا جا رہا ہے، جو عدالتی غیر جانبداری پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست پاکستان نے بلوچستان کو ایک وسیع قید خانہ اور اذیت گاہ میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں ریاستی عسکری و سول ادارے طاقت، قانون اور میڈیا کو ہتھیار بنا کر بلوچ عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں۔ جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مظالم کے ساتھ ساتھ اب قانون کا استعمال بھی صرف جبر کے تسلسل میں شدت پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں بلوچ شہریوں کے زندگیوں کو فورتھ شیڈول کے تحت محدود کیا گیا ہے، انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور اب انہیں ریاستی سرداروں کے سامنے پیش ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے، تاکہ ان کی عزت و وقار کو مکمل طور پر پامال کیا جا سکے اور بلوچ قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا جا سکے۔ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جبر، استحصال اور انسانی وقار کے خلاف کسی صورت خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ منظم ہو کر اجتماعی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

🖐 😂 😢 🙏 5
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:38:12 AM

*گوادر کی بیٹی نفیسہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا منفرد خراجِ شفقت* گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسانیت اور شفقت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گوادر کی ہونہار بیٹی نفیسہ کے شکوے کو نہ صرف دل سے سنا بلکہ اپنے غیر روایتی، شفیق اور باپ جیسے رویے سے سب کے دل جیت لیے۔ تقریب کے دوران جب نفیسہ نے اپنی تعلیمی مشکلات اور مسائل بیان کیے تو وزیر اعلیٰ نے اس کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے "بیٹی" کہہ کر سٹیج پر بلایا، نہایت شفقت سے اس کا سر تھپتھپایا اور اپنی نشست چھوڑ کر اسے اپنی جگہ بٹھایا — ایک ایسا منظر جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔ وزیر اعلیٰ نے نفیسہ کے تمام مسائل نہایت غور سے سنے اور فوری حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔ سب سے اہم بات یہ کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نفیسہ کی تعلیمی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا: > "نفیسہ کی تمام تعلیمی اخراجات میں ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔" یہ اقدام نہ صرف نفیسہ کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ بلوچستان کی ہر ہونہار بیٹی کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر وہ محنت کرے تو حکومت اور قیادت اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

😂 ❤️ 🇵🇰 🍆 🎷 9
Video
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 6:09:33 AM

*کوئٹہ، سریاب سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ* کوئٹہ سریاب سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی جائیداد کے تنازعے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا

😢 1
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:42:31 AM

بلوچستان گرینڈ الائنس کا اعلامیہ حکومت بلوچستان کو معاہدے کی پاسداری کے لیے مزید 24 گھنٹے کی مہلت دی جاتی ہے۔ اگر حکومت نے اس مہلت کے دوران معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو مورخہ 20 اور 21 جون 2025 کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اداروں میں سرکاری امور مکمل طور پر معطل کر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد، مورخہ 23 جون کو صوبے بھر سے قافلے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں بلوچستان اسمبلی کے سامنے معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک پرامن دھرنا دیا جائے گا۔ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ احتجاج پرامن، قانونی اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا جائے گا۔ بلوچستان گرینڈ الائنس

🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:52:09 AM

وضاحتی بیان بی وائی سی کی طرف سے بے بنیاد اور من گھڑہٹ بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سردار نور احمد بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا BYC نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ کسی ادارے کی جانب سے زبردستی لوگوں کو میرے سامنے پیش ہونے کا کہا جاتا ہے اور میں زبردستی ان کےویڈیوز بناتا ہوں ۔ میں BYC کے اس الزام کی سختی سے تردید اور مذامت کرتا ہوں اورواضح کرنا چاہتا ہوں میں ایک پارلیمانی سیاستدان ہوں اور میرے پاس لوگ اپنے مسائل کے لئے آتے ہیں اور میں حسب توفیق ان مسائل حل کی کوشش کرتا ہوں ۔ BYC اپنے الزامات کی ثبوت فراہم کرے یا کوئی ایسی ویڈیو اگر انکے پاس ہے تو عوام کے سامنے پیش کرے ۔ اگر انکے پاس کچھ نہیں ہے تو بلوچ عوام کو مزید گمرائی کی طرف دھیکیلنا بند کرے ۔ میں ایک ذمیدار پارلیمانی سیاستدان ہوں اور اپنے حلقے اور عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ۔

❤️ 👍 😂 🍌 🖐 🥾 11
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 8:50:05 AM

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی

Post image
😂 🖐 🍆 💩 ❤️ 😢 😮 🤣 🦬 🦮 20
Image
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 6:11:21 AM

*کوہاٹ: گمبٹ کے علاقے غونڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ* ۔ کوہاٹ: فائرنگ سے 18 افراد زخمی جبکہ ایک موقع پر جاں بحق۔ ریسکیو1122 کوہاٹ: زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جارہا ہے۔ ریسکیو1122 کوہاٹ: پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کوہاٹ: فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس

😢 1
🌏VOICE OF TRUTH📡
6/19/2025, 6:09:21 AM

*پاکستان ایران بارڈر تمام سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا*

👍 ❤️ 🇮🇷 🇵🇰 5
Link copied to clipboard!