Dipty News Networks
January 18, 2025 at 02:14 PM
پاکستان کا مقامی سطح پر تیارکردہ پہلا سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل (ای او ون) خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ آج چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ’پاکستانی انجینئرز کے ڈیزائن اور تیار کردہ ای اوون سیٹلائٹ کے ذریعے زراعت، ماحولیات نگرانی شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں کو فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔‘
اس سیٹلائٹ کو بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر سات منٹ پر لانگ مارچ-ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
چند روز قبل پاکستان کے خلائی اور بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بتایا تھا کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے ای او ون مشن کی روانگی خلائی سائنس کے اختراع میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتیں، مہارت اور پیش رفت کے سپارکو کے عزم کی عکاس ہے۔
سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
👍
2