Dipty News Networks
January 21, 2025 at 05:51 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *21 جنوری 2025 | بروز منگل | ڈپٹی نیوزنیٹورکس| اہم خبروں کی جھلکیاں |👇*
🔴 وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار بن گیا
🔴 قومی اسمبلی: اپوزیشن کی ہلڑ بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ارکان کا ’’اوووووو‘‘ کرکے احتجاج
🔴 پیپلز پارٹی کے حکومت سے فاصلے، شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تنہا کردیا
🔴 بینچز اختیارات کیس پر توہین عدالت: کمیٹی کے عدالتی بینچ سے کیس واپس لینے سے تو عدلیہ کی آزادی ختم ہوجائیگی، جسٹس منصور
🔴 بینچز اختیارات کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ سپریم کورٹ، غلطی سے ریگولر بینچ میں لگ گیا تھا، رجسٹرار
🔴 سپریم کورٹ نے سنگین غفلت کے باعث ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کو عہدے سے ہٹا دیا
🔴 جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار
🔴 حکومت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، وزیر قانون اعظم تارڑ
🔴 ٹرمپ نے بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کردیئے، کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے اپنے 1500 سزا یافتہ ’حامیوں‘ کو معاف کردیا
🔴 پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی، اسمبلی سے بل منظور
🔴 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلا سود قرض، پنجاب میں منفرد کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا
🔴 حکومت ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطے میں ہے، ترجمان نیب
🔴 اپنے بچے یتیم کرکے لاکھوں کو یتیم ہونے سے بچانے والے شہدا کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے، شہباز شریف
🔴 علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا
🔴 کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں، سپر پاور کو شکست دینے والوں سے مقابلہ ہے، گنڈا پور
🔴 خیبرپختونخوا: گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ جامعات کے چانسلر ہوں گے، نیا قانون لاگو
🔴 لوئر کرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری، علاقے میں کرفیو نافذ
🔴 پاک فضائیہ کے جے ایف17 طیاروں کی سعودی عرب تک بنا رکے پرواز، آئی ایس پی آر
🔴 مدارس کو بھی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
🔴 حکومت سندھ کا ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
🔴 کراچی، ملیر رفاع عام سوسائٹی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکا قتل، والد گرفتار
🔴 ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: وزیر داخلہ محسن نقوی
🔴 حکومت بجلی خریدے گی تو پیسے دے گی، 14 آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے پر منتقل
🔴 انٹر پول نے کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیے
🔴 کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی سے مزید 2 بچے لاپتہ
🔴 کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس
🔴 کراچی: گارڈن سے 8 روز قبل اغوا کیے گئے دو بچوں کو پولیس تاحال تلاش نہ کرسکی
🔴 مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر 2 خواتین سمیت مزید 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
🔴 کراچی سے ایک اور محنت کش اغوا کے بعد کچے میں پہنچ گیا، اہلخانہ کو ویڈیوز موصول
🔴 کراچی: صارم قتل و زیادتی کیس کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
🔴 کراچی: وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
🔴 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ٹیلر ماسٹر کو قتل کردیا
🔴 بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، موسم خشک، دھند بڑھنے کا امکان
🔴 آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
🔴 علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، عدم تعمیل پر عدالت کا اظہار برہمی
🔴 جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک
🔴 سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق
🔴 رجب بٹ کو گرفتاری کا خوف؛ حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
🔴 بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا
🔴 سعودی کمپنی ’منارا منرلز‘ پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار
🔴 لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ، 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
🔴 فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 283200 روپے ہوگئی
🔴 بلاول کے سابق ترجمان کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان
🔴 پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فراہمی، عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جمعرات کو جاری کرے گا
🔴 ونٹر سہولت پیکیج کے تحت آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کا ریلیف مل گیا
🔴 علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانے کا ٹاسک دے دیا
For Latest Updates From Around The World, Join Our Whatsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VaBoRiCAe5Vj5NCHgo3Y