Dipty News Networks
January 28, 2025 at 05:55 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *28 جنوری 2025 | بروز منگل | ڈپٹی نیوزنیٹورکس| اہم خبروں کی جھلکیاں |👇* 🔴 (1) پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت مخالف گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت 🔴 (2) مولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے 🔴 (3) مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ 🔴 (4) سینیٹ: متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور، صحافیوں کا واک آؤٹ 🔴 (5) سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں 🔴 (6) بل کا تعلق اخبار، ٹی وی سے نہیں، سوشل میڈیا کو ڈیل کریگا، رانا تنویر: یہ قانون برائے سزا ہے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز 🔴 (7) پیکا ایکٹ کیخلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان 🔴 (8) پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اسپیکر قومی اسمبلی کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان 🔴 (9) کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر 🔴 (10) پی ٹی آئی آج مذاکرات کے لیے آتی تو ان کے لیے راستے کھل سکتے تھے، عرفان صدیقی 🔴 (11) قلعہ عبداللہ: سیکورٹی فورسز نے خوارج کا حملہ ناکام بنادیا، 5 خوارج ہلاک اور 2 جوان شہید 🔴 (12) سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 9 زخمی 🔴 (13) امریکی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے 🔴 (14) عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل 🔴 (15) مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی چیٹ بوٹ نے بڑی امریکی کمپنیوں کا بھٹا بٹھا دیا، ایک کھرب ڈالرز کا نقصان 🔴 (16) کسی کو وزیراعلیٰ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے، کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو 🔴 (17) چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کیخلاف ہراسانی کے الزامات واپس لینے کی درخواست دائر کردی 🔴 (18) امریکہ نے پاکستان کی امداد معطل کر دی، متعدد اہم منصوبے متاثر 🔴 (19) نادرا خصوصی افراد کیلیے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ جاری کرے گا 🔴 (20) ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی، وزیر آئی ٹی 🔴 (21) پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، گورنر پنجاب 🔴 (22) شادی شدہ امریکی خاتون 19 سالہ نوجوان کی محبت کے جھانسے میں کراچی پہنچ کر دربدر 🔴 (23) آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے 🔴 (24) وفاقی حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ 🔴 (25) 26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی 🔴 (26) اراکین اسمبلی کی اسکیموں کیلئے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری 🔴 (27) کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر مختلف ممالک جانے والے 103 مسافر آف لوڈ 🔴 (28) لاہور: ماڈل ٹاؤن میں چوری کرنے والی 4 خواتین کا گروہ گرفتار، 60 لاکھ نقد، 30 لاکھ کا سامان برآمد 🔴 (29) کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، سول اسپتال میں 2 ہزار کیسز رپورٹ 🔴 (30) لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر، شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔ وزارت مذہبی امور 🔴 (31) عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا 🔴 (32) علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور 🔴 (33) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 5 سال پورے کریں گے، صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر 🔴 (34) بتایا تھا ٹرمپ کارڈ کی پاکستان کیلئے مثبت ہوائیں چلیں گی، پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا 🔴 (35) سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں، اویس لغاری 🔴 (36) مریم نواز کا فروری میں صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم 🔴 (37) عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی 🔴 (38) شاہد آفریدی اور شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، شہریوں کی سیلفیاں 🔴 (39) کراچی میں سردی کا اختتام، چیف میٹرولوجسٹ نے بڑی پیش گوئی کردی 🔴 (40) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ایک اور گواہ کا بیان قلمبند چینل لنک👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBoRiCAe5Vj5NCHgo3Y 🔴 (41) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو جا پہنچی 🔴 (42) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے گھٹ کر 286400 روپے پر آگئی 🔴 (43) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے نیچے آگئے 🔴 (44) وفاق المدارس العربیہ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری سے ہوگا 🔴 (45) پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے 2030 تک 348 ارب ڈالر درکار ہیں، وزیرخزانہ 🔴 (46) بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں 🔴 (47) چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے 🔴 (48) شرح سود میں کمی کے باوجود آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا 🔴 (49) مینگورہ: کمرے میں گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن جاں، دلہا بے ہوش 🔴 (50) پاکستانی اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کردی For Latest Updates From Around The World, Join Our Whatsapp channel

Comments