Dipty News Networks
January 29, 2025 at 05:58 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *29 جنوری 2025 | بروز بدھ | ڈپٹی نیوزنیٹورکس| اہم خبروں کی جھلکیاں |👇* (1) 🔴 صدر مملکت نے پیکا ایکٹ پر دستخط کر دیے، صحافیوں کا احتجاج رائیگاں٬ متنارعہ بل قانون بن گیا (2) 🔴 ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور نیشن کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن بل پر بھی دستخط ہوگئے (3) 🔴 غلط یا جعلی معلومات دینے پر تین سال تک قید کی سزا، 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں (4) 🔴 امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد (5) 🔴 رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کے حامی، انہیں اے آئی ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا، امریکی وفد (6) 🔴 رچرڈ گرینل نے 11 دسمبر سے پہلے کی اپنی تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں، ایک ٹوئٹ برقرار رکھا (7) 🔴 کشتی حادثات اور غیر قانونی ہجرت روکنے میں ناکامی پر ڈی جی ایف آئی اے عہدے سے برطرف (8) 🔴 تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ، جلسے کی درخواست جمع (9) 🔴 مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے، بیرسٹر گوہر (10) 🔴 لاہور؛ صدر بازار میں دکان میں سلنڈر دھماکا، آگ بجھائی جارہی ہے (11) 🔴 بجلی سے متعلقہ اداروں کا ہر سرکاری ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کر رہا ہے، اویس لغاری (12) 🔴 پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیرپورٹ پر ہنگامہ (13) 🔴 کراچی: امریکی خاتون شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان کے گھر گارڈن کے علاقے میں پہنچ گئیں (14) 🔴 کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ امریکی خاتون نے جواب دینے کیلئے 3 ہزار ڈالرز مانگ لیے (15) 🔴 چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت (16) 🔴 بشری بی بی پر عدت کیس کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی وومن ونگ کی ارکان کا شدید احتجاج (17) 🔴 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی (18) 🔴 اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کر سکیں گے، کے پی کی جیلوں میں نئے نظام کا افتتاح ہوگیا (19) 🔴 شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار (20) 🔴 اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے (21) 🔴 پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف (22) 🔴 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت، دیگر کو نوٹس جاری (23) 🔴 جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ، 3 ملزمان کی درخواست بریت خارج (24) 🔴 برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمیں پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام (25) 🔴 پاکستانی ایتھلیٹ سعودیہ میں منعقدہ الٹرا میراتھون میں 50 پلس ایج گروپ میں پہلے نمبر پر رہے (26) 🔴 لاپتا افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر کھوکھر انتقال کر گئے، لاہور میں سپرد خاک (27) 🔴 سندھ حکومت کا اسکولوں میں بچوں کو مفت دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ (28) 🔴 وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا (29) 🔴 نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات سے رابطہ (30) 🔴 ضلع کرم میں بنکرز کے خاتمے کا عمل دوبارہ شروع، 10 سے زائد مسمار (31) 🔴 جرمن چانسلر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو ناقابل قبول قرار دے دیا (32) 🔴 فلسطینیوں کی بے دخلی کے غیر منصفانہ اقدام میں شریک نہیں ہوں گے: مصری صدر (33) 🔴 جی ایچ کیو کیس: مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد (34) 🔴 کراچی: ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کا حکم (35) 🔴 ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 288700 روپے کا ہوگیا (36) 🔴 آئی جی کے پی اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا (37) 🔴 میئر کراچی نے سڑکوں کی غیر قانونی کھدائی پر یوٹیلیٹی کمپنیوں کو نوٹس بھیج دیا (38) 🔴 قانونی تشریح کا مقدمہ جسٹس منصور کے بینچ میں فکس کرنے پر جواب طلب (39) 🔴 پشاور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش، سردی میں اضافہ (40) 🔴 کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ، سردی کم ہوگئی (41) 🔴 سول اسپتال کراچی میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل (42) 🔴 امریکی ریاست الاسکا کے فوجی اڈے پر فضائیہ کا جیٹ 35 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ویڈیو وائرل (43) 🔴 آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بولرز میں نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے، ساجد خان کی بھی ترقی For Latest Updates From Around The World, Join Our Whatsapp channel https://whatsapp.com/channel/0029VaBoRiCAe5Vj5NCHgo3Y

Comments