
Yaad E Khuda Official Channel
January 13, 2025 at 03:02 AM
*`انعامی مقابلہ ح ز ب اللہ کی تاریخ`*
*پارٹ نمبر 2️⃣8️⃣*
*`مقاومت اسلامی کے مستقل ادارے`*
*`مقاومت اسلامی معاون کونسل`*
مقاومت اسلامی کے لیے ایک معاون کونسل با قاعدہ طور پر ۱۹ جولائی ۱۹۹۴ء کو قائم اور ملکی قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کروائی گئی۔ اس کونسل کا اصل مقصد مقاومت اسلامی کے مجاہدین کی مادی اور روحانی مدد کرنا ہے۔
*`معاون کونسل کے اہم منصوبے`*
*`(1) مقاومت فنڈ کی جمع آوری:`*
اس فنڈ کو جمع کرنے کا طریقہ بیت المقدس فنڈ کی طرح ہے۔ اس فنڈ کے تحت ملک بھر سے چندہ جمع کیا جاتا ہے۔ چندہ جمع کرنے کے لیے مقاومت کے ہم خیال لوگوں کے اداروں ، کمرشل مارکیٹوں اور عمومی جگہوں اور گھروں میں فنڈ کے ڈبے رکھے گئے ہیں۔ مرکزی کونسل کے نمائندگان ہر کچھ عرصے بعد ڈبے کھولنے جاتے اور چندہ وصول کر کے رسید دیتے ہیں۔
*`(2) ماہانہ چنده:`* مقاومت کے ہم خیال لوگوں کو پورے ملک سے ماہانہ چندے کے لیے رکن بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو مقاومت کے ساتھ عملی طور پر مربوط رکھا جائے تا کہ ہر شہری یہ محسوس کرے کہ وہ اس وطن کی آزادی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
*`3) مقاومت کے اسلحہ کی قیمت میں شراکت:`* جب اسرئیل نے اپریل ۱۹۹۶ء میں لبنان کی آبادیوں پر وحشیانہ حملے کئے تو اس کونسل نے کارتوس گولی اور میزائل کی قیمت میں شراکت کے نام سے چندہ وصول کرنے والی رسیدیں شائع کیں تا کہ ہر شہری وطن کے دفاع میں شراکت کرتے ہوئے مجاہدین کی مدد کر سکے ۔
*`(4) نشر و اشاعت:`*
یہ کونسل ہر سائل معتدد قسم کی لٹریچر شائع کرتی ہے۔
*`(5) عوام کے لیے افطار پارٹیاں:`*
ماہ مبارک رمضان میں یہ کونسل لبنان کے تمام شہروں میں غریب اور نادار لوگوں اور روزہ داروں کے لیے افطار پارٹیوں کا انتظام کرتی ہے۔
*`(6) نمائشوں کا انعقاد:`*
یہ کونسل مختلف مناسبات پر تصاویر، خانوادہ شہداء ، اسیران کی دستکاریوں اور صنعتوں کی نمائش کرنے کے لئے مختلف شہروں میں نمائش گاہیں لگاتی ہے جس سے عام شہریوں کی آگاہی اور بصیرت میں اضافہ ہوتا ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
*اس کوئز میں شرکت کرنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں شکریہ👇👇*
https://whatsapp.com/channel/0029VaFct4EHFxP0bgnwto1X