Yaad E Khuda Official Channel
Yaad E Khuda Official Channel
January 21, 2025 at 10:36 AM
*`انعامی مقابلہ ح ز ب اللہ کی تاریخ`* *پارٹ نمبر 3️⃣8️⃣* *`تعمیراتی کونسل`* تعمیراتی کونسل عام شہریوں کی سماجی زندگی کی سطح بلند کرنے کے لئے ۱۹۸۸ء میں قائم کی گئی۔ یہ بھی ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ جب یہ ادارہ قائم ہوا اس نے اپنے لیے مندرجہ ذیل اہداف کا تعین کیا۔ *`(1)`* سکول، ہسپتال، ثقافتی مراکز ، مراکز صحت اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر *`(2)`* عام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے لگانا اور نکاسی آب کے منصوبوں پر کام کرنا۔ *`(3)`* آب و ہوا اور فضا کو آلودگی سے بچانے کے لئے سڑکوں کے گرد درخت لگانا، باغیچے تعمیر کرنا، جراثیم ختم کرنے کے لئے گاہ بگاہ دوائیوں کا چھڑکاؤ اور حفظان صحت کے مختلف منصوبوں پر کام کرنا۔ *`(4)`* بجلی لائنوں کی مرمت اور بجلی کی فراہمی میں مدد اور تعاون ح زب اللہ کی اس کونسل نے متعلقہ شعبوں میں شعبہ جاتی ماہرین کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو متعلقہ حکومتی اداورں کے تعاون سے یہ خدمات عوام کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ کونسل خصوصی طور پر اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والے رہائشی مکانوں، کمرشل مارکیٹوں ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں وغیرہ کی مرمت اور تعمیر نو کا کام کرتی ہے۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ *اس کوئز میں شرکت کرنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں شکریہ👇👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaFct4EHFxP0bgnwto1X
👍 ❤️ ☑️ ♥️ 15

Comments