Yaad E Khuda Official Channel
Yaad E Khuda Official Channel
January 22, 2025 at 05:16 AM
*`انعامی مقابلہ ح ز ب اللہ کی تاریخ`* *پارٹ نمبر 4️⃣8️⃣* *`زرعی ترقیاتی کونسل`* اس کونسل نے لبنان میں زراعت کی ترقی کی راہ میں در پیش اصل مشکلات پر ایک پروجیکٹ کے ذریعے تحقیق کے بعد یہ فائنڈگ دی کہ لبنان میں زرعی پیداوار پر آنے والے اخراجات ہمسایہ ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہیں جبکہ پیداوار ہمسایہ ممالک کی پیداوار کی نسبت بہت کم ہے۔ اس لئے لبنانی زرعی مصنوعات کو داخلی اور بیرونی منڈیوں میں نقصان ہوتا تھا۔ پانی کی کمی، آبپاشی کے نظام کی کمزوری ، زرعی راہنمائی کا فقدان ، کھادوں اور دوائیوں کی ذخیرہ اندوزی جس کی بدولت ان کی کوالٹی میں کمی اور قیمت میں ۲۰۰ گنا تک اضافہ لبنان کی زرعی ترقی کو در پیش بنیادی مشکلات تھیں۔ ح زب اللہ کی زرعی ترقیاتی کونسل نے ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جن کی بنیاد پر بعد ازاں عملی اقدامات اٹھائے گئے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : *`(1)`* ماہرین کے توسط سے فصلوں کے مفت معائنے کی سہولت کی فراہمی *`(2)`* ہر سیزن سے پہلے کسانوں کو مفت ماہرانہ زرعی مشورے اور کسانوں کی تربیتی کلاسوں کا انعقاد *`(3)`* معیاری زرعی ادویات کی فراہمی اور ممکنہ حد تک ہر کچھ عرصے بعد فصلوں کو مفت اسپرے *`(4)`* زرعی پیداوار اور زرعی خوشحالی کی منصوبہ بندی کے لیے شہید عباس موسوی زرعی تحقیقی مرکز کا قیام *`(5)`* مٹی کے ٹیسٹ کرنے کی لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا گیا *`(6)`* بیج، نباتات اور نرسری کی امراض کی تشخیص کی لیبارٹریوں کا قیام *`(7)`* حیوانوں میں موجود بیماریوں کے ٹیسٹ کرنے کی لبیارٹریوں کا قیام *`(8)`* موسمی حالات سے آگاہی کے لئے مرکز موسمیات کے مرکز کا قیام *`(9)`* کسانوں کی تربیت کے لئے ماڈل زرعی فارمز کا قیام عمل میں لایا گیا *`(10)`* مویشیوں کے لیے ہسپتال اور زرعی تربیت کے لیے مراکز کا قیام *`(11)`* شہد کی مکھیاں اور مچھلیاں پالنے کے تربیتی مراکز کا قیام *`(12)`* زرعی ضروریات کی فراہمی کے لیے الجواد ع مرکز کا قیام *`(13)`* کسانوں کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے مرکز کا قیام جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ *اس کوئز میں شرکت کرنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں شکریہ👇👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaFct4EHFxP0bgnwto1X
👍 ❤️ ☑️ 8

Comments