
Yaad E Khuda Official Channel
January 26, 2025 at 02:53 PM
*`انعامی مقابلہ ح ز ب اللہ کی تاریخ`*
*پارٹ نمبر 6️⃣8️⃣*
*`مجروحین فاونڈیشن`*
جنگ سے متاثر ہونے والے زخمی اور معذور مجاہدین کی مدد کے لئے لبنان میں ۱۹۹۰ء میں یہ فاونڈیشن قائم کی گئی جو بذات چند کونسلوں پر مشتمل ہے۔
`(1)` *صحت کونسل:* ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زخمی جو خط مقدم پر اسرائیل کے خلاف جنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے ان کی ابتدا سے لیکر مکمل شفا یابی تک ان کی نگہداشت کریں۔
`(2)` *اجتماعی کونسل:* اس کونسل کی ذمہ داری زخمیوں اور ان کے خانوادہ کی ماہانہ مدد کرنا اور ان سے ملاقاتیں کرنا اور مسلسل رابطہ رکھنا ہے ۔ یہ کونسل زخمیوں کی رفاہ اور بحالی کے تمام وسائل فراہم کرتی ہے۔
`(3)` *تربیتی کونسل:* مختلف تربیتی مراکز اور اداروں کے تعاون سے تعلیم کے مواقع میسر کرنا ، زخمی اور معذور مجاہدین کو کتابیں سٹیشنری سے لے کر تمام تعلیم سٹینشنری سے لے کر تمام تعلیمی خدمات مہیا کرنا تا کہ وہ مجاہدین جو کہ کالجز اور یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھنا چاہیں ان کے سامنے کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔
`(4)` *تعلقات عامہ اور نشر و اشاعت کونسل:* یہ کونسل اپنے ادارے اور حکومتی اداروں کے مابین تعلقات قائم کرتی ہے ۔ اسی طرح یہ کونسل ہر سال حضرت ابوالفضل العباس کے یوم ولادت کی مناسبت سے ۴ شعبان کو یوم جریح مناتی ہے۔
`(5)` *ثقافتی کونسل:* یہ کونسل دروس اور ثقافتی لیکچرز کا اہتمام کرتی ہے اور زخمیوں اور معذوروں کی روحانی تربیت کے لیے لٹریچر شائع کرتی ہے۔
`(6)` *رفاحی کونسل:* یہ کونسل معذور اور زخمی مجاہدین کے لئے سیاسی ، تفریحی اور زیارتی ٹورز کا اہتمام کرتی ہے ۔ ان کے لیے ایران ، عراق ، شام اور لبنان کے مقدس مقامات کی زیارات کا پروگرام یہ کونسل تشکیل دیتی ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
*اس کوئز میں شرکت کرنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں شکریہ👇👇*
https://whatsapp.com/channel/0029VaFct4EHFxP0bgnwto1X
❤️
👍
☑️
♥️
15