Yaad E Khuda Official Channel
Yaad E Khuda Official Channel
January 27, 2025 at 02:19 PM
*`انعامی مقابلہ ح ز ب اللہ کی تاریخ`* *پارٹ نمبر 7️⃣8️⃣* *`المنار ٹی وی چینل`* عصر حاضر ذرائع ابلاغ کے غلبے کا دور ہے ۔ عالمی ذرائع ابلاغ حقیقت حال کو توڑ کر پیش کرتے ہیں ۔ بدین معنی کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ سمجھا جانے لگتا ہے۔ موجودہ دور کے ذرائع ابلاغ چاہیں تو ظالم مظلوم اور مظلوم ظالم بن جاتا ہے ۔ دہشت گرد امن پسند اور امن پسند دہشت گرد بنا کر دکھایا جاتا ہے ۔ اہم حقائق سے چشم پوشی کی جاتی ہے اور بے بنیاد باتوں کو حقائق بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ محروم اور پسی ہوئی قوموں کی قسم پرسی سکرین پر لائی ہی نہیں جاتی۔ ح زب اللہ نے آغاز میں ایک ریڈیو اسٹیشن "صوت المتضعفین “ کے نام سے شروع کیا تھا جو اسلامی افکار اور مجاہدین کی آراء کا ترجمان تھا ۔ اس کے بعد دوسرا ریڈیو اسٹیشن "اذاعة النور" کے نام سے شروع کیا گیا جو اب تک باقاعدگی کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ اس کے بعد ح زب اللہ نے المنار ٹی وی اسٹیشن بھی نوے کے عشرے کی ابتدا میں قائم کر لیا تھا۔ اس وقت المنار نے اس قدر ترقی کی ہے کہ فنی میدانوں میں کئی ایک عالمی ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔ المنار ورلڈ سروس دنیا بھر میں ہونے والے اہم حادثات و واقعات کو بر وقت نشر کرتی ہے۔ جہاں اس وقت استعمار مختلف ادیان اور مذاہب کے افراد کو آپس میں لڑانے اور ان میں دوری پیدا کرنے کا پروپیگینڈہ کر رہا ہے وہاں المنار ادیان کے مابین قربت اور مذاہب کے درمیان وحدت کے اہم پروگرام نشر کر رہا ہے۔ المنار حریت پسند مسلمانوں اور عرب اقوام کی آواز شمار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دینی تربیت، اسلامی احکام کے مختلف پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ محرم الحرام اور ماہ رمضان مبارک میں خصوصی دینی پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ جن کا مشاہد و فقط لبنانی عوام ہی نہیں بلکہ تمام عرب ممالک کے عوام اور دوسرے براعظموں میں مقیم عرب کمیونٹیوں کے افراد بھی کرتے ہیں اور وہ دین اسلامی اور مذہب اہلبیت علیہم السلام سے روشناس ہوتے ہیں۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی شکست اور لبنان سے دشمن کے بھاگ نکلنے کا سہرہ جہاں مسلح مجاہدین کے سر ہے وہاں المنار نشریات اور اس کے کیمرے کی اہمیت بھی کم نہیں کہ جو ہر لحظہ اور ہر گھڑی مجاہدین کی ہر کارروائی کی کوریج دے رہا تھا اور جس کی نشر و اشاعت سے دشمنوں کے حوصلے پسپا ہوئے ۔ المنار نے نفسیاتی جنگ کے محاذ پر دشمن کو اسی طرح شکست دی جیسے مسلح مجاہدین نے مسلح محاذ پر دشمن کو شکست دی تھی۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ *اس کوئز میں شرکت کرنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں شکریہ👇👇* https://whatsapp.com/channel/0029VaFct4EHFxP0bgnwto1X
❤️ 👍 ♥️ ☑️ 15

Comments