Pak News Forum
February 15, 2025 at 01:49 PM
*⭕️سندهی شاعر آکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق* سندھی زبان کے مزاحمتی شاعر، لکھاری، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر اکاش انصاری گھر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بھی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے مطابق حیدر آباد کی سوسائٹی بیپی ہوم میں ڈاکٹر اکاش انصاری کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس میں شاعر اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ آگ کے شعلوں نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
😢 😮 8

Comments