Samiullah Khan Official
January 22, 2025 at 04:55 AM
*اجمیر درگاہ سے آنے والی یہ تصویر شرمناک ہے،*
✍️: سمیع اللہ خان
اجمیر درگاہ میں آر ایس ایس کے رضاکاروں کا پھول برسا کر استقبال کیا گیا ہے، مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم سمیت مسلّح ایذا رسانی کا نظریہ اور انسانوں کو غلام بنانے کا استعماری عزم رکھنے والو کا سلطان الہند کے آستانے پر اعزاز بہت ہی شرمناک حرکت ہے ۔ کیا بم دھماکہ میں ماخوذ ملزمین کو بھی آستانہء چشتی سے تہنیت ملےگی؟
یہ فیصلہ جس کسی نے لیا بڑی غلطی کی ہے، آر ایس ایس جیسی بدترین مسلم دشمن جماعت کے کارکنوں کا پھول برسا کر استقبال کرنا ہندوؤں میں یہ پیغام دیتا ہے کہ دیکھو مسلمان کتنے خوفزدہ ہیں اور طاقتور ہندوؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چاپلوسی کے لیے تیار ہیں۔
اس تصویر کا دوسرا منفی پہلو یہ ہے کہ اس طرح کے کاموں سے آر ایس ایس کا اثرو نفوذ مسلمانوں میں بڑھےگا، آر ایس ایس پچھلے کئی سالوں سے اس بابت کوشاں ہے کہ کسی طرح اسے مسلمانوں کے اندر آر ایس ایس کے نام سے ہی رسائی حاصل ہوجائے، کیونکہ آر ایس ایس کو لے کر بھارت کے مسلمانوں کی مجموعی ذہنیت آج بھی ایسی ہی ہے کہ وہ نام سنتے ہی کترانے لگتے ہیں، جب تک آر ایس ایس کے نام سے یہ کراہت مسلمانوں میں باقی ہے آر ایس ایس مسلمانوں کو directly influence نہیں کرسکتا ہے ۔
اس مقصد کو پانے کے لیے آر ایس ایس بارہا مختلف حیلے اختیار کر کے مسلمانوں سے قریب ہونے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔
آر ایس ایس کا مقصد ہےکہ وہ مسلمانوں کو برہمنی دیومالائیت سے قریب کرے، ہندو رسومات اور ہندو تہذیب و ثقافت سے ان کی اجنبیت کو کم کرے، تاکہ ان کی آنے والی نسلوں کی ہندو دھرم کی طرف گھر واپسی میں زیادہ رکاوٹ نہ آئے۔
جو سیکولر یا لبرل مسلم دانشوران یا ملی قیادت سے متعلقہ افراد آر ایس ایس کے بہکاوے میں آجاتے ہیں وہ یا تو بڑے بھولے بھالے سادہ لوح ہوتے ہیں یا اس ملک میں برہمنی دیومالائیت اور آر ایس ایس کے تاریخی کردار اور نفسیاتی وار سے واقفیت نہیں رکھتے ہیں ۔
آر ایس ایس کو مسلمانوں میں بحیثیت آر ایس ایس قبول کروانے یا نارمل کروانے کی کوششیں مسلمانوں کے ایمانی تشخص کے لیے خطرناک ہیں ۔
دنیا کے مالک سے ڈریے، اپنے خالق سے ڈریے اگر امید و خوف کی یہ روحانی کیفیت ختم ہوگئی تو آپ ایسے ہی دنیا کے شریروں، خالق و مالک کے باغیوں، اور سرکشوں سے ڈرتے پھریں گے ۔ اللہ کی کبریائی پر یقین جب کم ہوتا ہے تب مسلمان ذلیل و خوار ہوتا ہے کیونکہ پھر وہ اللہ کے در کو چھوڑ کر اللہ کے باغیوں کے در پر بھیک مانگتا ہے، آر ایس ایس غیر اللہ کا علمبردار ہے اس کا پھولوں سے استقبال اللہ کی نافرمانی ہے۔
https://www.facebook.com/share/p/19tetQoBsC/
👍
😡
😢
❤️
☹️
✅
👏
👺
💯
🔥
60