Samiullah Khan Official
January 23, 2025 at 04:18 PM
*کانگریس کی فطرت پر حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے تب یہ سوالات جمعیت علمائے ہند سے کیے تھے، جس پر جمعیت علمائے ہند نے جواب بھی دیا تھا۔*
ان سوالات کو آج پھر سے پڑھیے اور خود فیصلہ کیجیے کہ کانگریس کو لےکر حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے سوالات صحیح تھے یا جمعیت علمائے ہند کے جوابات ؟
کیونکہ اسی کانگریس نواز پالیسی نے مسلمانانِ ہند کو آج موجودہ حالتِ زار سے دو چار کیا ہوا ہے، اگر جمعیت علمائے ہند کم از کم آزادی کے بعد مسلمانوں کی سیاسی طاقت و قیادت کے سلسلے میں کانگریس کے چنگل سے آزاد ہوجاتی اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مشورے پر عمل کرلیتی تو آج مسلمان ایوانوں میں یتیم نہ ہوتے !
جمعیت علمائے ہند کے سیاسی رجحان پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے یہ سوالات ان کی ایمانی فراست اور بصیرت کا شاندار ثبوت ہیں ۔
✍️: سمیع اللہ خان
https://www.facebook.com/share/p/17b5AGf4u7/
❤️
👍
♥️
💯
😉
21