Samiullah Khan Official
February 3, 2025 at 12:26 PM
*ذکیہ جعفری کی اسپرٹ جیت گئی جمہوریت کے ڈھکوسلے ہارگئے!* ✍️: سمیع اللہ خان ظالم نریندر مودی کےخلاف عمر بھر جہاد کرنے والی خاتونِ آہن ذکیہ جعفری ہمارے درمیان نہیں رہی، لیکن ان کی عظیم زندگی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہےگی اور بہادری کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ چمکتا رہےگا۔ ذکیہ جعفری، مرحوم احسان جعفری کی بیوہ تھیں، احسان جعفری کو گجرات فسادات کے دوران انتہائی درندگی کے عالَم میں ہندو بھیڑ نے قتل کردیا تھا ۔ 2002 گجرات فسادات کے درمیان احسان جعفری کے کمپاونڈ کو شہریوں نے اپنے لیے حفاظتی پناہ گاہ سمجھا تھا کیونکہ وہ ایک طاقتور اور بہادر لیڈر تھے، گجرات پولیس نے احسان جعفری کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن یہ یقین دہانی ایک فریب تھی، پولیس کمشنر نے جعفری سے ملاقات کرکے کہا تھا کہ وہ ان کی اور ان کے یہاں پناہ لینے والوں کی حفاظت کے لیے اضافی فورس بھیجیں گے، اس یقین دہانی کے کچھ ہی منٹوں بعد ہندوؤں نے احسان جعفری کے گھر پر حملہ کردیا جعفری کئی گھنٹوں تک فون کالز کے ذریعے گجرات پولیس سے مدد کی التجا کرتے رہے لیکن نہ تو گجرات پولیس کنٹرول روم نے مدد بھیجی نہ ہی احسان جعفری کے گھر کے باہر پہلے سے موجود تین تین پولیس کی گاڑیوں سے کوئی مدد یا مداخلت کی گئی، ہندوؤں نے اس حملے میں احسان جعفری کے بشمول تقریبآ 69 لوگوں کو جلادیا یا مار ڈالا، پھر تقریباً 9 گھنٹوں کے بعد مرکزی حکومت کی ریپڈ ایکشن فورس RAF نے مداخلت کی جبکہ خون کی ندیاں بہہ چکی تھیں ۔ سسٹم نے منظم انداز میں منصوبہ بندی کے ساتھ احسان جعفری کے کمپاونڈ میں خون کی ہولی کھیلی۔ ظلم و ستم کا یہ طوفان یہیں نہیں تھما بلکہ اس کے بعد بھی 20 برسوں تک جاری رہا۔ احسان جعفری کی بیوہ پوری زندگی اپنے شوہر اور دیگر مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے سرگرم رہی لیکن ہندوستان کی عدالتوں نے ایسے خونچکاں معاملے میں بھی انصاف نہیں کیا، ذکیہ جعفری نے قتل و غارتگری کا یہ ننگا ناچ بچشمِ خود دیکھا لیکن ایک صنف نازک ہونے کے باوجود اس عورت کی ہمت پر کوئی زوال نہیں آیا اور وہ پوری زندگی ہندوستان کے طاقتور ترین ہندو لیڈر نریندر مودی کےخلاف لڑتی رہی۔ ذکیہ جعفری کی سانسیں دم توڑ گئیں لیکن ان کی ہمت نے سپر نہیں ڈالی ۔ ذکیہ جعفری کی زندگی ان بےشمار مردوں کے لیے جو لیڈری کا بھرم بھرتے ہیں سبق آموز ہے۔ ذکیہ جعفری کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور قیامت کے دن ان کے شوہر کو انصاف بھی ملےگا لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت جوکہ اب ہندو جمہوریت بنتے جارہی ہے اس کی تاریخ میں ناانصافی اور خون کی ہولی کا یہ ننگا ناچ ہمیشہ بدنما داغ کے طور پر اس کے ماتھے پر رہےگا ۔ آنے والی تاریخ میں عزت ذکیہ جعفری کو ملےگی اور ذلت ان کے قاتلوں ظالموں اور ناانصافی کرنے والوں کا مقدر ہوگی۔ ذکیہ جعفری کامیاب ہوگئیں لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اس کی عدالتیں انصاف کے ادارے اور شہری تحفظ کا سسٹم ذکیہ جعفری کے مقدمے میں ناکام ہوگیا ۔ ذکیہ جعفری کے ساتھ ہندوستان کے تمام اداروں نے ملکر جو ناانصافی کی ہے وہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ یہ نظام کس قدر بدعنوان ہے، کرپٹ اور انسانیت سوز ہے! طاقتور ظالموں کے خلاف آہنی جدوجھد کا پیغام دینے والی ذکیہ جعفری کی اسپرٹ جیت گئی جمہوریت کے ڈھکوسلے ہارگئے ! https://www.facebook.com/share/p/1Fw8MUbB3j/
👍 ❤️ 😢 🤲 ♥️ 🏅 👌 😮 77

Comments