Samiullah Khan Official
February 6, 2025 at 06:12 AM
غزہ امریکا کے لیے قبرستان بن جائے گا ۔ ✍️: سمیع اللہ خان ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یعنی کہ امریکا غزہ کو اپنے کنٹرول میں رکھےگا، غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی خالی کرالیا جائےگا، ٹرمپ کی یہ دھمکی یقیناً ایک اور تباہ کن جنگ کا بیانیہ ہوسکتی ہے لیکن اگر ایمان کی نظر سے دیکھا جائے تو غزہ کو خالی کرانے کی یہ کوشش امریکا کو تہس نہس اور تباہ و برباد کردے گی، جس کے بعد امریکا کا کوئی قابلِ ذکر وجود باقی نہیں رہےگا۔ یہی افغانستان میں ہوا، یہی شام میں ہوا، یہی فلسطین میں جاری ہے اب اگر امریکا باضابطہ اس میں کودنا چاہتا ہے تو ایک بھیانک جنگ ہوگی جو پھیل جائے گی اور انجام کار امریکہ ختم ہو جائے گا اور غزہ باقی رہےگا۔ اگر ٹرمپ غزہ کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے یا غزہ کو امریکی کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں دیگر عرب ممالک کا اندرونی امن و سکون تاراج ہو جائے گا اور ان کی بقا و سلامتی خطرے میں آجائےگی، یہ سمجھنا غلط ہے کہ عرب ممالک کی عامۃ المسلمین سوفیصد اپنے صہیونی حکمرانوں کے ساتھ ہے۔ اگر ٹرمپ غزہ کو ختم کرنے کے لیے پیشقدمی کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں صرف عالم عربی ہی نہیں بلکہ سارے عالم اسلام میں ایک مثبت ایمانی لہر چل پڑےگی، یہ جہاں رحمان کے عالمی دیوان کی طرف تکوینی قدم ہوگا وہیں ہر سطح کے منافقین بے نقاب ہوں گے اور مسلم دنیا میں گھسے ہوئے صہیونی حکمرانوں کے خلاف عوامی مزاحمت شروع ہوگی۔ اس کےعلاوہ غزہ میں موجود مزاحمت کاروں کو ٹرمپ اور اس کا شیطانی لشکر کچھ وقت کے لیے نقصان تو پہنچا سکتا ہے لیکن جانبازوں کی یہ سرزمین ٹرمپ کے لیے بالآخر قبرستان بن جائے گی اور امریکا یہاں سے جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوگا۔ https://www.facebook.com/share/p/1XuHTeaHQh/
👍 ❤️ 🤲 💯 💚 😢 🫡 123

Comments