Samiullah Khan Official
February 11, 2025 at 01:31 PM
*جب اللہ تعالٰی بچانا چاہے تو :*
✍️: سمیع اللہ خان
دو دن پہلے مجھے ایک ضروری کام سے چند گھنٹوں کے لیے اورنگ آباد جانا تھا، ممبئی سے اورنگ آباد اچانک نکلنا ہو تو بس کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے، چنانچہ پرائیویٹ سلیپر بس میں جلدی سے ٹکٹ نکالا، لیکن دو گھنٹوں بعد بس آپریٹر کا فون آیا کہ ہماری بس منسوخ ہوگئی ہے آپ کے پیسے واپس ہو جائیں گے، جانا ضروری تھا تو میں سرکاری بس کی طرف متوجہ ہوا لیکن ہمارے عزیز دوست اور اکثر اسفار کے ساتھی بھائی نسیم کو سرکاری بسوں کا سفر بڑا شاق ہوتا ہے وہ کہنے لگے اتنی دور بیٹھ کر کیسے جائیں گے، ورنہ میں تو کسی بھی حال میں سفر کرلیتا ہوں الحمدللہ ، لیکن ان کی رعایت میں میں نے سرکاری بس کا ارادہ ملتوی کر کے پھر سے ایک پرائیویٹ ذریعہ منتخب کرلیا،
ہم لوگ سفر شروع کیے اور دو گھنٹے آگے نکل کر دیکھا کہ اُسی سرکاری بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس سے میں نکلنے کا ارادہ کررہا تھا، میں نے دیکھا کہ وہ بس ایک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر اس پر چڑھ گئی اور ایک بڑی گاڑی کو ٹکر مار دی ہے بس کا اگلا حصہ بری طرح متاثر تھا، مسافر چیخ و پکار رہے تھے کتنے زخمی ہوئے تھے یہ اندازہ نہیں ہوپایا،
میں نے نسیم کو دکھایا کہ دیکھو یہ وہی بس ہے اللہ نے تمہاری تکلیف کو ہماری نجات کا ذریعہ بنایا اور میرے دل میں ڈالا کہ تمہارے لیے اس بس کی جگہ دوسری سواری سے سفر کیا جائے۔
ہم نے اس بس کو دیکھا اور اللہ رب العزت کا شکر و سپاس ادا کیا ۔
جب اللہ ربّ العزّت آپکو بچانا چاہتا ہے تو دوسروں کی رعایت میں ہمارے لیے ایسی خیر ڈالتا ہے ۔ میرے لیے کسی بھی ذریعے سے سفر کوئی مشکل نہیں میں سفر درپیش ہو تو کر لیتا ہوں لیکن رفقائے سفر کی سہولت کے لیے کی جانے والی رعایت میں اللہ کی ایسی حکمت اور ہمارے حق میں ایسی مدد پوشیدہ ہوگی اندازہ نہیں تھا، اس کا لائیو نظارہ کیا اور راستے بھر اللہ کو یاد کیا، اللہ کا کروڑوں شکر ہے، اکثر سفر لگے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہر طرح کے حادثات سے اپنی پناہ میں رکھے۔
https://www.facebook.com/share/p/19xN3qjtYP/
❤️
👍
🤲
🌹
💐
😂
😊
🙏
🤍
170