Mufti Nizamuddin Razvi Official
January 30, 2025 at 08:21 AM
*ماہ شعبان المعظم 1446ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته، آج ماہ *رجب المرجب 1446ھ* کی 29 ویں تاریخ ہے اس لیے گزارش ہے کہ آج شام کے وقت آپ لوگ خود بھی ماہ *شعبان المعظم 1446ھ* کا چاند دیکھیں اور کم و بیش دس، بارہ لوگوں کو بھی ساتھ میں رکھیں۔ اور بدلی ہو تو احتیاطا دیر تک چاند دیکھنے کی کوشش کریں، جہاں چاند دکھے وہاں کے احباب فورا اطلاع کر دیں، ساتھ ہی چاند دیکھنے والوں کے نام اور موبائل نمبر بھی بھیج دیں۔ مغربی علاقے میں دن 45 ، 50 منٹ کے بعد غروب ہوتا ہے اس لیے وہاں سے تفتیش میں دیر ہوتی ہے لہذا اتنا انتظار کرنے کے بعد ہی چاند کے لیے فون کریں۔ إن شاءاللہ تعالی رات 9:00 سے پہلے تک گروپ میں کوئی فیصلہ جاری ہو جائے گا۔ آپ کا شکر گزار۔ *محمد نظام الدین رضوی* شیخ الحدیث و صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارکپور۔ 29؍ رجب المرجب 1446ھ 30 جنوری 2025ء ،پنج شنبہ
👍 ❤️ ☑️ 🌹 🤲 🩵 34

Comments