The Legends ❤️🔥
February 6, 2025 at 01:08 AM
یوں سمجھیں یہ یورپ کا چنگیز خان تھا جی ہاں بات ہو رہی ہے اٹیلا کی جسے Attila the Hun کہا جاتا ہے یورپ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جو حال چنگیز خان کی منگول فوجوں نے ایشیا کا کیا وہی حال اٹیلہ نے یورپ کا کیا
بنیادی طور پر یہ سنٹرل ایشین لوگ تھے ان کو منگولوں کا کزن یا چچا زاد بھائی بھی کہا جاتا ہے ان کا لڑنے کا اسٹائل وہی سنٹرل ایشین قوموں یعنی منگولوں ترکوں جیسا تھا
یہ خانہ بدوش لوگ تھے جہاں چراگاہ دیکھتے اپنے مال مویشی سمیت ہجرت کر جاتے ان کے قبائل تعداد میں بہت زیادہ تھے اس لئے ہجرت کے دوران جو بھی راستے میں ان کو روکتا یا راستے میں آبادیاں آتیں یہ ان کو روندتے ہوئے گزر جاتے ایرانی سرحدی علاقوں کو روندتے ہوئے یہ پانچویں صدی عیسوی تھی جب یہ مشرقی یورپ میں وارد ہوئے جہاں سب سے پہلے ان کا سامنا بازنطینی سلطنت سے ہوا
بازنطینوں کو شکست دینے سے ان کے حوصلے بڑھ گئے انہوں نے ہنگری کو Base بنا کر اردگرد کے تمام علاقوں میں یورش کر دی مشرقی یورپ کی قومیں ان کا مقابلہ نہ کر سکیں اور نہ ہی جرمن ان کا مقابلہ کر سکے حتی کہ یہ قسطنطنیہ کی دیواروں کے باہر پہنچ گئے بازنطینی بادشاہوں نے ان کو سونا چاندی کی صورت میں مال و دولت دے کر بار بار جان چھڑائی
مشرقی یورپ کے بڑے حصے اور جرمن علاقوں پر قبضے کے بعد انہوں نے فرانس میں انٹری ماری وہاں اسپین سے Visigoth حکومت اور اٹلی سے ویسٹرن رومیوں نے فرانس کی مدد کی جہاں Huns اور یورپ کی اتحادی طاقتوں کے درمیان خونریز لڑائی لڑی گئی یہ اتنی خونریز لڑائی تھی کہ کہا جاتا ہے کہ آج بھی کھدائی کریں تو اس علاقے سے ہڈیاں ملتی ہیں اس مشہور لڑائی میں Huns اور یورپیوں دونوں کا نقصان ہوا اس لئے کئی تاریخ دان اس جنگ میں کسی ایک کو فاتح قرار نہیں دیتے
انیلہ نے اس کے بعد اٹلی کا رخ کیا کئی شہروں کو فتح کرتا ہوا روم پہنچا جہاں پوپ نے منت سماجت کی تو اٹیلہ واپس جانے کیلئے مان گیا لیکن مسلسل جنگوں اور اٹلی میں وبا کی وجہ سے اٹیلہ بیمار پڑ گیا اور یوں اس کی وفات ہو گئی کہا جاتا ہے کہ وینس شہر پر ہنوں کے حملے کی وجہ سے یہ شہر پانیوں کے شہر میں تبدیل ہو گیا البتہ دوسرے ذرائع اس کی تصدیق نہیں کرتے
اٹیلہ کے مرنے کے بعد اس کے جانشینوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے Hunnic Empire زوال کا شکار ہو گئی اور اب ہنگری یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے ۔
https://realhistory.xyz/
❤️
😮
4