The Legends ❤️🔥
2.5K subscribers
About The Legends ❤️🔥
جہاد میرا ایمان✨ شہادت میری آرزو❤️
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
یہ مختصر خاندان جنت کا مکین ہوگیا۔۔تینوں بچوں سیمت یہ جوڑا شہادت کے رتبہ پر فائز۔۔۔😭 ۔۔ آج اب تک کی اطلاعات میں 500 سے زائد شہادتیں۔۔۔😭 آئے اللہ ۔۔ہم بے بس ہیں۔۔۔ آئے اللہ ۔۔ہم کچھ نہیں کر پارہے ۔۔ائے ہمیں۔۔۔ معاف فرما اہل غزہ کی مدد فرما آمین ثم آمین
خان یونس پر اسرائیلی فضائی حملے میں شیر خوار بچہ "خالد الزیناتی" اور اس کا خاندان جل کر شہید ہو گیا ۔۔۔ یہ ساری سفاکیت دن رات تسلسل کیساتھ جاری ہے مگر حکمرانوں کا ضمیر ابھی تک بیدار نہیں ہوا!۔۔۔
پہلا منظر: بیٹی کو دفنانے کے بعد اس کے پاس غم منانے کا وقت بھی نہیں تھا، بوڑھی والدہ بھوک سے نڈھال تھی اور چند کلومیٹر دور امداد تقسیم ہورہی تھی۔ چاہتے ناچاہتے وہ بچوں کے پارک، یعنی قبرستان سے باہر نکلا۔ اصل قبرستان کا راستہ بمباری کی وجہ سے بند تھا اسی وجہ سے آج صبح کے شہدا کو بچوں کے پارک میں ہی دفنایا گیا تھا۔ جس پارک کی مٹی سے کبھی اس کی بیٹی کھیلا کرتی تھی آج اس مٹی میں دفن تھی۔ چہرہ غمگین، ایک ہاتھ زخمی، شرٹ خون سے لت پت، پتہ نہیں یہ خون اس کے اپنے زخم کا تھا یا بیٹی کے جسم کا۔ اسی انتظار کے دوران امداد کے لیے جمع لوگوں پر قابض فوجیوں کی طرف سے بمباری شروع ہوگئی، لیکن بجائے کسی تباہ حال عمارت میں پناہ لینے کے وہ ٹرک کے طرف دوڑ لگاتا ہے تاکہ اس میں سے ایک آٹے کی بوری اٹھا لے، اور وہ اٹھا بھی لیتا ہے لیکن قریب ہی بم پھٹ جاتا ہے۔ دھواں چھٹتا ہے تو اب اس خون آلود شرٹ پر سفید آٹے کی تہے موجود ہوتی ہے، شاید، شاید نہیں بلکہ یقینا اس کی سانس ٹوٹ چکی تھی، بیٹی کو دفنا کر وہ خود آٹے میں دفن ہوچکا تھا اور ضعیف والدہ بھوکی انتظار میں تھی کہ آج شاید بیٹا کھانے کے لیے کچھ لے آئے۔ دوسرا منظر: امارات نے امریکہ میں 1400 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا، قطر نے 1200 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا، سعوی عرب نے 600 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے شاہی محلات کا دورا کیا، ناچ اور گانوں سے لطف اندوز ہوا، بہترین مشروبات اور کھانا ہضم کیا اور 3200 ارب ڈالر لے کر امریکہ واپس گیا تاکہ اس کے ذریعے فلسطین اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں کی نسل کشی کو فنڈ کیا جاسکے۔ بےمثال فرق ہے کل میں اور آج میں اپنے خرچ پر ہیں قید لوگ تیرے راج میں
ہم تو قید میں بھی شاہانہ زندگی جیا کرتے تھے ،،،،،، دشمن کو یہ بھی برداشت نا تھا آخر ہماری سانسیں تک لے لی ،،،،،،،، صحافی عزیز الحجار، اُن کی اہلیہ اور دو بیٹیاں آج صبح شمالی غزہ کے علاقے بیر النعاجہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئیں۔ صرف ایک بیٹی زندہ بچ سکی۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ پیر کے روز پانچ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں لیکن وہ سرحد پار کر کے رک گئے ہیں اور تاحال کسی متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکے۔ ان ٹرکوں میں بچوں کی خوراک اور غذائیت سے متعلق اشیا موجود ہیں۔ فلیچر کے مطابق یہ امداد ’سمندر میں ایک قطرے‘ کے برابر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ امدادی سامان غزہ نہ پہنچا تو اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔
*والدین کو ذہنی سکون* دینا انکے پاؤں دبانے سے ہزار درجے بہتر ہے..
ہم پر قیامت ٹوٹ چکی ہے۔ یا رب، تو ہی ہم پر کرم فرما۔ صبح سے اب تک 120 شہید ہوچکے ہیں۔ لاپتہ اور ملبے تلے دبے افراد اس کے علاوہ ہیں۔ (انس الشریف، الجزيرة - فلسطين)