DARUL ULOOM
SHAIKH ALI MUTTAQUI
BURHANPUR M-P INDIA
January 24, 2025 at 04:41 PM
*دو اہم مسئلے*
مساجد کے اندر بہت تیزی سے کرسیوں کا رواج بڑھ رہا ہے کل جہاں ایک کرسی تھی آج وہاں پانچ چھ کرسیاں نظر آرہی ہیں اگر اس طرف توجہ نہیں دی گئی تو آنے والے دنوں میں یہ تعداد دگنی ہو جائے گی *مساجد کے ائمہ* حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں جو بھی شخص کرسی پر نماز پڑھ رہا ہے اس سے پیار محبت سے پوچھے کہ آپ کرسی پر کیوں نماز پڑھ رہے ہیں کیا آپ کو کسی عالم یا مفتی نے کرسی پر نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے اور ان کو سمجھائے کہ کرسی پر نماز پڑھنے سے بہتر زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ہے آپ ﷺ نے بیماری کی حالت میں بھی زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھی ہے ہاں اگر آپ کسی بھی صورت میں زمین پر نہیں بیٹھ سکتے ہیں تو پھر کسی عالم یا مفتی سے پوچھ کر کرسی پر نماز پڑھے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اکثر نوجوان بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ رہے ہیں اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ایک فیشن، دوسرے نماز کی اہمیت دلوں میں نہ ہونا ائمہ حضرات سے درخواست ہے کہ ایسے لوگوں کو جو مستقل بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ رہے ہیں ان کو ایک ایک کرکے الگ سے سمجھایا جائے کیا آپ ﷺ نے صحابہ کرام نے کبھی بغیر ٹوپی کے نماز نہیں پڑھی ہے۔
ائمہ حضرات اس طرف توجہ دے گے تو ان شاءاللہ اس کا بہت جلد اثر ہوگا۔
*محمد اظہر متقی قاسمی*
برہانپور ایم-پی
👍
2