Lodhran Today
February 8, 2025 at 09:59 PM
*بوریوالا۔ تھانہ صدر بوریوالا کی حدود میں ڈکیتی کے دوران دودھ فروش کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والے 2 ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک* بوریوالا: 4 کس نامعلوم ملزمان پی آئی لنک کے قریب شہری سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے. وہاڑی: 15 پر ڈکیتی کی کال پر پولیس نے اہم پوائنٹس پر ناکہ بندی کروا دی تھی. وہاڑی: ڈوگراں والی پل 459 ای بی پل کے قریب ملزمان کا پولیس سے ٹاکرا ہوا. وہاڑی۔ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کرنے پر انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی. بوریوالا: پولیس نے آڑ لے کر جان بچائی جبکہ حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ بھی کی. بوریوالا: فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2 ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ بوریوالا: باقی 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ہوئے ساتھیوں چھوڑ کر فرار ہوگئے. بوریوالا: موقعہ سے 2 ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل جبکہ 2 پسٹل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے بوریوالا: ہلاک ہونے والا ڈکیت کی شناخت ملک انجم سکنہ تحصیل پسرور اور بابر سکنہ 469 ای بی سے ہوئی بوریوالا۔ ملزمان نے گزشتہ روز دوران واردات مزاحمت پر فیاض نامی دودھ فروش کو بھی قتل کر دیا تھا بوریوالا. ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا ذوالفقار علی نے ہلاک ملزمان کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
😮 1

Comments