Anmol Tohfa(انمول تحفہ)
January 29, 2025 at 02:12 AM
*❣️افسوسناک خبر!* وہی ہوا جس کا ڈر تھا... *☑️ وقف ترمیمی بل* تمام تر خدشات کے باوجود *حکومتی منشاء کے مطابق منظور ہوگیا!* انا للہ وانا الیہ رٰجعون *🔻جے پی سی میں شامل اپوزیشن کے اراکین کی تمام تجاویز مسترد ہوگئیں* جبکہ حکومت میں شامل ارکان کی 14 ترامیم کو منظوری مل گئی۔ *🔻 اب وقف بورڈ میں 2 غیر مسلم ممبران بھی شامل ہوں گے۔* ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نئی دہلی: *وقف ترمیمی بل 8 اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔* اپوزیشن کی مخالفت کے بعد مرکزی حکومت نے بی جے پی ایم پی *جگدمبیکا پال* کی قیادت میں *مشترکہ پارلیمانی کمیٹی* (جے پی سی) تشکیل دی جس نے ملک بھر میں دورے کیے، میٹنگ کا انعقاد کیا اور عوامی تجاویز طلب کیں، *لیکن اپوزیشن کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے* کمیٹی کے چیئر مین *جگدمبیکا پال* نے پیر کے روز بالآخر بل میں مجوزہ *اُن تمام ترامیم کو منظوری دے دی جس کو لے کر مسلمانوں میں زبردست تشویش پائی جا رہی ہے۔* *اس تعلق سے جگدمبیکا پال کا کہنا یہ ہے کہ* حتمی میٹنگ میں تمام 44 ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ *اُس میں صرف اُن 14 ترامیم کو منظور کیا گیا جو این ڈی اے یعنی حکومت میں شامل اراکین کی طرف سے پیش ہوئی تھیں* اور اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تمام تجاویز کو ووٹنگ کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ *لہٰذا اپوزیشن کے ارکان نے کمیٹی کی کارروائی پر شدید اعتراض کیا ہے اور اسے غیر جمہوری قرار دیا ہے۔* ٹی ایم سی کے ایم پی کلیان بنر جی نے کہا کہ *کمیٹی کی میٹنگیں ایک مذاق بن گئی ہیں اور اپوزیشن کی تجاویز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔* انہوں نے الزام لگایا کہ *جے پی سی کے چیئرمین نے آمرانہ طرز عمل اپنایا۔* 24 جنوری کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا اور کہا کہ *انہیں مجوزہ ترامیم کے مطالعے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔* *کمیٹی کی میٹنگ کے دوران 10 اپوزیشن ارکان، بشمول بنرجی اور اویسی، کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔* جموں و کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ *ترامیم میں کلکٹر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ وقف املاک کو سرکاری جائیداد ظاہر کرے اور اس کی رجسٹریشن میں تبدیلی کرے، جو مکمل طور پر مسلم کمیونٹی کے خلاف ہے۔* *اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتیں جلد ہی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کریں گی* جس میں اس بل کے خلاف مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ *بہر حال یہ واقعہ بہت ہی افسوسناک ہے اور مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی!* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *گذارش 💌* اس میسج کو خوب عام کریں

Comments