تراشے (Tarashe)
January 25, 2025 at 01:49 PM
دودھ سے بھری کیتلی اس کی بیٹی کے ہاتھوں سے اچانک چھوٹ کر نیچے گری --- سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا---
وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا-- ایک لمحے کیلیئے اس کے ذہن میں شکوہ پیدا ہوا---
"اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟؟"
اگرچہ ایک ہی لمحے میں پورے دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا-- تاہم وہ زبان سے کچھ نہ بولا
اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا--
ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا--- جب وہ جانے کیلیئے مڑی ---
تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہو نے لگی--- وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی---
اسے صدمہ ہوا---
یقیناً انجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی--- اچانک اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟؟
فورًا رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا-- "
یا رب! تیرے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے--- ہم کتنے نادان ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے نقصان پر تقدیر کا گلہ کرنے لگتے ہیں"--!😔
❤️
👍
😢
😮
💯
😔
😞
🫀
58