تراشے (Tarashe)

5.4K subscribers

About تراشے (Tarashe)

”تراشے“ چینل کی تخلیق کا مقصد فقط علمی و ادبی مضامین، غزلیں، نظمیں وغیرہ آپ تک پہنچانا اور اردو کو فروغ دینا ہے! Admin's number: 7481028122, 7481099085 ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

تراشے (Tarashe)
5/17/2025, 12:41:21 PM

*اب ویڈیو ایڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ اے آئی (Artificial Intelligence) کا استعمال بھی سیکھیے* *کورس میں پہلے جوائن ہونے والے 20 طلبہ کو صرف 199 روپے دینے ہوں گے* ویڈیو ایڈیٹنگ سے متعلق تفصیلات 1. مکمل کورس کی قیمت فقط 299 روپے ہے جسے آپ کو گوگل پے، فون پے وغیرہ کے ذریعہ مذکورہ نمبر پر ٹرانسفر کرکے اسکرین شاٹ واٹس ایپ کرنی ہے۔ 91 7481028122 2. ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کی تمام کلاسز رکاڈیڈ ہوں گی اور ساتھ ہی لائیو کلاس کی سہولت بھی دی جائے گی جس میں ہر ایک ڈاٹ اور کانسیپٹ کلیر کرنے کی کوشش کی جائے گی اور رویزن بھی کروایا جائے گا۔ 3. لائیو کلاس کی ٹائمنگ رات 9:30 PM پہ ہوگی، کلاس کا دورانیہ (Duration ) چالیس منٹ ہوگا۔ 4. کلاس کا آغاز باضابطہ 25 مئی 2025ء بروز اتوار سے ہوگا انشاءاللہ نوٹ: کورس کے آخر میں یوٹیوب کے لئے ویڈیو کیسے ایڈٹ کی جاتی ہے یہ بھی بتایا جائے گا۔ نوٹ 2: اے آئی (Artificial Intelligence) کی بنیادی معلومات بھی دی جائے گی۔ ویڈیو ایڈیٹنگ گروپ کی لنک: https://chat.whatsapp.com/EwRvlwBD4p9IENrohsFlbO ہمارے کورسز کے واٹس ایپ چینل کی لنک: https://whatsapp.com/channel/0029Va9itl1KbYMSryeHPZ0y ایڈمنسٹریٹر آف کمپیوٹرز اینڈ کٹس *صادق مسعود*

Post image
❤️ 🤍 2
Image
تراشے (Tarashe)
5/17/2025, 7:27:34 AM

*شوہر* کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کے بیوی آپریشن تھیٹر میں ہوتی ہے اور ڈاکٹر باہر آ کے اُس بیوی کے خاوند کو کہتا ہے جناب یا تو آپ کی بیوی کو بچایا جا سکتا ہے یا بچے کو ..... اُس وقت اللّه جانتا ہے یا وہ خاوند کہ اُس پر کیا گُزرتی ہے جب اُسے اپنے خون اپنے بچے اور اپنی دُکھ سُکھ کی ساتھی بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے ، لیکن ....! ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ خاوند کیسا بھی ہو وہ کہتا ہے میری بیوی کو بچا لیں ، خاوند اتنا بُرا نہیں ہوتا جتنا اِس مُعاشرے میں سمجھا جاتا ہے ، اُس کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے بعض اوقات اِسے جھنجوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے ، بیوی خود کو خاوند کی جگہ رکھ کر سوچے اگر اِس کو یہ فیصلہ کرنا پڑے کے خاوند کو بچانا ہے یا بچے کو .... ؟ تو وہ خود کیا فیصلہ کرے گی ، فیصلہ کر بھی پاۓ گی یا نہیں ....؟ خُدارا اپنے شوہر کی قدر کریں ، مانا کچھ مرد ایسے ہوتے ہیں جن کے دل اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے مگر سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔

Post image
❤️ 👍 💯 👌 🙏 21
Image
تراشے (Tarashe)
5/19/2025, 3:23:17 PM

ایک شخص کی عادت تھی کہ وہ اذان سے کافی پہلے مسجد میں آ جاتا اور وضو کر کے قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیتا اس طرح جماعت ہونے سے پہلے اسے تلاوت کیلئے کافی وقت مل جاتا. آج بھی کچھ اسی طرح ہوا تھا وہ مسجد میں بیٹھا تلاوت کر رہا تھا کہ ایک چھوٹا بچہ مسجد میں داخل ہوا اور ہاتھ منہ دھو کر مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ گیا. اس نے مسکرا کر بچے کی طرف دیکھا تو بچے نے بھی مسکراہٹ سے جواب دیا. وہ سر جھکا کر پھر تلاوت میں مشغول ہوگیا. تھوڑی دیر بعد تلاوت کے دوران اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ چھوٹا بچہ اپنے ننھے ہاتھ اٹھا کر آنکھیں بند کر کے دعا مانگ رہا تھا. اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی. بچے کا دعا مانگنے کا انداز اتنا پیارا تھا کہ وہ بے ساختہ قرآن مجید بند کر کے اسے دیکھنے لگا. تھوڑی دیر بعد اس بچے نے دعا ختم کی اور باہر جانے لگا تو اس کا دل چاہا کہ وہ اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے اسے کچھ دے . اس نے بچے کو پاس بلایا اور سر پر ہاتھ پھیر کر اس کو سو کا نوٹ دیا . بچے نے تھوڑی سی ہچکچاہٹ کے بعد وہ نوٹ قبول کر لیا. اس نے بچے سے پوچھا کہ بتاؤ تم اللہ س کیا دعا مانگ رہے تھے؟ بچے نے مسکراتے ہوئی کہا .... میرا چاکلیٹ کھانے کا دل کر رہا تھا تو میں نے اللہ جی سے سو روپے مانگے تھے .. یہ کہہ کر وہ چلا گیا. بچے کے جانے کے بعد بھی وہ اسی سمت دیکھتا رہا جس طرف وہ بچہ گیا تھا جو اسے یقین اور اخلاص سے دعا مانگنے کا ایک طریقہ سکھایا گیا تھا۔

Post image
❤️ 👍 🥹 🤲 🥺 ❤‍🩹 👌 💖 73
Image
تراشے (Tarashe)
5/18/2025, 5:49:57 AM

*ایسی ہوتی ہے بیویاں* الجھتی ہیں ، ناراض ہوتی ہیں ، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں ۔ روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں ،کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی بچوں کے پیسے بھی ملا کے ۔ کتنی بھولی ہوتی ہیں یہ کہ سینت سینت کر جمع کیا ہوا روپیہ آپ کی اولاد پر لگا دیتی ہیں اور بازار سے گھر کی آرائش اور استعمال کی چیزیں بھی منگا لیتی ہیں ۔ آپ کے حصے کا کام بھی کرتی ہیں ، اور گھر میں پورا دن محنت ہی میں لگی رہتی ہیں اور بدلے میں انہیں چاہیئے صرف آپ کی ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔ نظر محبت بھری مسکراہٹ اور تسلیم پر راضی ہو جاتی ہیں۔ دیکھئے نا ! گھر بنانا اور چلانا آپ کی ذمہ داری اور اس کو سنبھالنا سجانا اور سنوارنا ان کی ذمہ داری ، کھانے کا بہترین حصہ آپ کے لیے بچا کر رکھتی ہیں اور بسا اوقات آپ یہ پوچھنا بھی بھول جاتے ہیں کہ اس نے کھانا کھایا بھی کہ نہیں !!! کتنی تکلیف سہہ کر وہ آپ کے بچے کو پیدا کرتی ہیں اور پھر جب آپ بوڑھے ہوتے ہیں تو ان سے آپ کے لئے لڑتی بھی ہیں کہ "ابو کا خیال رکھو " اپنی بیماری اور پریشانی میں بھی آپ کی خدمت نہیں بھولتی ہیں ، اگر وقت آ پڑے تو یہ بیچاری اپنی جان بھی وار دیتی ہیں ۔ اور بتاؤں سب سے بڑی عنایت انکی تب ہوتی ہے کہ جس سے میں بھی ہر دم نہال ہوتا ہوں ،کہ آپ کی آخرت کی بھی سوچتی ہیں ۔۔۔ کیسی مہربان اور شفیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیک بیویاں اس وقت اور تڑپ اٹھتی ہیں ، جب قرآن کی تلاوت ، ذکر و اذکار اور اللہ کی عبادت میں آپ کاہلی کے مرتکب ہوتے ہیں ، یا سستی کے مارے نماز آپ گھر ہی پڑھنا چاھتے ہیں ، تو یوں ناراض ہوتی ہیں جیسے کہ آپ نے ان کے بچائے ہوئے پیسے چرالیے ہوں ۔ ہیں نا بہت ظالم بیویاں ۔ کہ آپ کا ساتھ چھوڑتی ہی نہیں اور آخرت کی فکر میں بھی رہتی ہیں ایسی ہوتی ہیں نیک بیویاں اللہ تعالی ان نیک بیویوں کی رفاقت آخرت میں بھی نصیب فرمائے ، آمین "ربنا ھب لنا من ازواجنا و ذریاتنا قرة اعین واجعلنا للمتقین اماما" "لیتخذ احدکم قلبا شاکرا ولسانا ذاکرا و زوجة مومنة ، تعینہ علی آخرتہ...

Post image
❤️ 👍 🤲 👌 👎 💖 💞 🙂 41
Image
تراشے (Tarashe)
5/15/2025, 11:09:10 AM

*شادی بہت آسان ہے، بس معاشرے سے آنکھیں بند کر لیں* گھر کی تعمیر ہو رہی تھی، تو چھوٹے بھائی کی شادی کا پروگرام بنا۔ اس سے پوچھا، کہاں کرنی ہے؟ اسکی مرضی کی جگہ جا کر لڑکی کے گھر والوں سے بات کی۔ انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ ایک ہی نشست میں بات ہوئی کہ ہم نے جہیز نہیں لینا، انہوں نے کہا ہمارا بھی کوئی مطالبہ نہیں۔ دو تین بعد میں نے اس کا نکاح کرنے کا پروگرام بنایا کہ مجھے واپس دبئی جانا تھا۔ پروگرام بھی ایسے کہ دن کو ارادہ بنایا اور مغرب کے بعد نکاح کا وقت طے کردیا۔ جس بھائی کا نکاح کرنا تھا وہ بیچارہ گھر کی کنسٹرکشن کے سارے معاملات دیکھ رہا تھا۔ مغرب سے کوئی آدھا گھنٹا پہلے میں کنسٹرکشن سائیٹ پہ گیا تو وہ اینٹیں سیٹ کروا رہا تھا اگلے دن کیلئے۔ مجھے غصہ آیا کہ آدھے گھنٹے بعد اسکا نکاح ہے اور یہ یہاں پھر رہا ہے۔ بڑے بھائیوں والی جھاڑ پلائی، تو پتہ چلا اس بیچارے کو کسی نے بتایا ہی نہیں تھا۔ گھر والوں نے سمجھا، میں نے بتا دیا ہوگا، اور میں سمجھا گھر والوں نے بتا دیا ہوگا۔ گھر کے قریب مسجد میں مغرب کی نماز پڑھی اور جو بندے نماز میں تھے انہی کو کہا کہ رک جائیں ایک نکاح ہے۔ نکاح کے آٹھ 8 ماہ بعد سادہ سا ولیمہ ہوا۔ اور بس۔ کسی رشتہ دار سے مشورہ کیا، نہ کسی اور سیانے بندے سے___ لوگوں کی طرف سے اندھے اور بہرے ہو کر آسان زندگی جئیں۔ ورنہ ہمارے معاشرے میں لوگ مرنے والے کے گھر کھانا ٹھونستے ہوئے بھی نقص نکالنے سے باز نہیں آتے۔

Post image
❤️ 👍 👌 💯 ✔️ 🔥 😂 😮 52
Image
تراشے (Tarashe)
5/18/2025, 11:39:09 PM

ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 12 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 10 ﺩﺭﮨﻢ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﯿﻠﻮ ﺳﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻠﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ، ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 3 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 2 ﺩﺭﮨﻢ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﺎ۔ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻀﺒﻨﺎﮎ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﻝ ﻓﻮﻝ ﮐﮩﺘﺎ : ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮍﺑﮍﺍﺋﯽ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﺷﮑﺮ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ، ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔ ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﺎﺭ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮨﮯ۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮩﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺳﻮﺟﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺩﺍﻡ ﻟﮕﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺰ ﺩﯾﺪﻭﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﻭ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ ﮨﻮﮞ۔ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍُﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮑﺮﯼ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻏﯿﺒﯽ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺩﻭ ﭼﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁ ﮔﺌﮯ، ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺑﻮﺳﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﺨﺪﺍ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻟﺬﺕ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﮨﻮ۔

Post image
❤️ 👍 🌹 💖 💯 🥹 🥺 62
Image
تراشے (Tarashe)
5/22/2025, 1:38:06 AM

‏لوگ آپ سے جھگڑا کر سکتے ہیں... آپ سے لین دین میں جھوٹ بول سکتے ہیں... آپ کے باس یا حصہ دار کو آپ کی چغلیاں لگا سکتے ہیں... آپ کی پیٹھ پیچھے غیبت کرسکتے ہیں... آپ سے حسد سکتے ہیں... آپ کی امانت میں خیانت کرسکتے ہیں... آپ کے خلاف سازشیں کر سکتے ہیں... آپ کا دل دکھا سکتے ہیں... آپ کا بٌرا چاہ سکتے ہیں... آپ سے آپکا سب کچھ چھیننے کى کوشش کر سکتے ہیں... مگر...... نصیب چھین نہيں سکتے... کیونکہ نصیب تک رسائی خالق نے کسی اور کو نہيں دی...؟ مایوسی کے لمحوں میں *رب کائنات* سے مانگنا سیکھیں

❤️ 👍 💯 🤲 😂 😖 😢 🤍 🥺 51
تراشے (Tarashe)
5/21/2025, 2:32:16 PM

*ســــرور و مــــلال🤣😄🤢* اس چینل میں موڈ فریش لطیفے، مزاحیات اور اشعار وغیرہ بھیجے جاتے ہیں، ایک بار لنک پر جائیے👇🏻اور چیک کیجیے، پسند آۓ تو فالو(follow) کیجیے۔! https://whatsapp.com/channel/0029VaU8Rsb9MF92ne03Dh3E

👌 👍 4
تراشے (Tarashe)
5/16/2025, 12:27:46 AM

*چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں* *1-شکر کرنا نہ چھوڑیں* ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَلَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيْدَنَّكُمْ (اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا) (سورة إبراہيم :آیت 7) *2-اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ چھوڑیں* ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یاد رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ (تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا) (سورة البقرة: آیت 152) *3-دعا کو نہ چھوڑیں* ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: أَدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ (تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا) (سورة غافر:آیت 60) *4-استغفار نہ چھوڑیں* ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُوْن (اللہ تعالیٰ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں) (سورة الأنفال :آیت 33)۔

❤️ 👍 💐 💯 😭 🫶 39
تراشے (Tarashe)
5/14/2025, 2:08:05 PM

مسکرائیں😉 ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ چور ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻻ ﺗﻮ ﻣﺴﮩﺮﯼ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﮭﭧ ﭘﭧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍٓﻧﮑﮫ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﯽ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﯿﭩﮯ ﻟﯿﭩﮯ ﺑﻮﻟﯽ ﺑﯿﭩﺎ ﺗﻢ ﺷﮑﻞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﮔﮭﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﻮ، ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺣﺎﻻﺕ ﺳﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﻟﮓ ﮔﺌﮯ ﮨﻮ۔ ﭼﻠﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﻮﺭﯼ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ۔ ﻣﮕﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﻮ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺫﺭﺍ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﺗﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﻭ ﭼﻮﺭ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺪﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﻔﻘﺖ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔ ﺑﮍﮬﯿﺎ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﻨﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ’’ ﺑﯿﭩﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﻮﮞ ۔ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭼﯿﻞ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ 3 ﺩﻓﻌﮧ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ﻣﺎﺟﺪ ۔ ۔ ﻣﺎﺟﺪ ۔ ۔ ﻣﺎﺟﺪ !!! ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ﺧﻮﺍﺏ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﯽ۔ ﺫﺭﺍ ﺑﺘﺎﻭٔ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮨﻮﺋﯽ؟ ﭼﻮﺭ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﯿﺎ ﮐﺎ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺑﯿﭩﺎ ﻣﺎﺟﺪ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﺎﻡ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍﭨﮫ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺪﺭ ﺁﮐﺮ ﭼﻮﺭ ﮐﯽ ﺧﻮﺏ ﭨﮭﮑﺎﺋﯽ ﻟﮕﺎﺋﯽ۔ ﺑﮍﮬﯿﺎ ﺑﻮﻟﯽ ’’ ﺑﺲ ﮐﺮﻭ ﺍﺏ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﯿﮯ ﮐﯽ ﺳ-ﺰ-ﺍ ﺑﮭﮕﺖ ﭼﮑﺎ۔ ‘‘ ﭼﻮﺭ ﺑﻮﻻ ’’ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻭﺭ مارو ﺗﺎﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﻮﺭ ﮨﻮﮞ ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ۔ منقول

Post image
😂 👍 😁 😢 😮 🙏 🤣 🤩 81
Image
Link copied to clipboard!