تراشے (Tarashe)
January 27, 2025 at 05:22 AM
۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝ ڈائلائسس Dialysis کیا ہوتا ہے اور کیسے کیا جاتابیچارے کتنے افراد ایسے ہیں جو اس تکلیف دہ عمل سے گزرتے رہتے ہیں۔ زندہ رہنے کے لیئے یہ انکی مجبوری ہے کیونکہ انکے گردوں کا عمل بتدریج کام کرنا چھوڑ رہا ہے اسلیئے Dialysis بہت ضروری ہے۔ اب اسکے طریقہ کار کے متعلق بتاتے ہیں۔ ڈائلاسس(Dialysis) کے عمل کے دوران جسم میں سے خون اس ٹیوب کی سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر اس خون کو ڈائلائسس مشین کے پراسس سے گزارنے کے بعد دوبارہ اس نیلی نالی کے ذریعے جسم میں داخل کردیا جاتا ہے۔ ایک ڈائلاسیس کا Process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔ جبکہ دوسری جانب جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا رہتا ہے، اور بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔ آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ھم پر برس رہی ہیں۔ اس لیئے ہمیشہ اس رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔🌷
❤️ 😢 👍 💯 🙏 🤲 ♥️ 💞 😮 🫶 59

Comments