Voice Of South
February 9, 2025 at 09:39 AM
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار ملزمان کی شناخت آصف جاوید, محمد فیضان اور طیب سہیل جٹ کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں کاروائی گجرانوالہ، قصور اور لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم آصف جاوید گزشتہ 9 سال سے ایف آیی اے کو مطلوب تھا۔ ملزم نے شہری کو جرمنی ملازمت کا جھانسہ دے کر 15 لاکھ روپے بٹورے ملزم کے خلاف سال 2016 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا ملزم محمد فیضان نے شہری کو ملائشیاء بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے بٹورے۔ جبکہ ملزم طیب سہیل نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

Comments