Voice Of South

6.8K subscribers

About Voice Of South

Voice Of South Media Network is Raising Voice of Southern Punjab, Pakistan. And also providing Information such as News, News Alerts etc. Team Voice Of South Media Network +92 315 6598767 WhatsApp

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Voice Of South
6/18/2025, 5:59:12 PM

*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔* فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

😂 ❤️ 👍 🙏 8
Voice Of South
6/18/2025, 5:57:36 PM

ملتان تھانہ پاک گیٹ پولیس کی کارروائی: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ملتان: سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ پاک گیٹ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شہزاد عرف ندا بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنی ساتھی کے ساتھ مل کر محمد داؤد ولد وسیم کو پسٹل سے فائر مارکر زخمی کیا تھا وجہ عناد یہ تھی کہ محمد داؤد اور اشتہاری ملزم شہزاد عرف نادا کی وقوعہ سے 01 روز قبل موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے پر توں تکرار ہوئی تھی یہ اہم کارروائی ایس پی سٹی مہر سعید کی نگرانی ڈی ایس پی حرم گیٹ کبیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پاک گیٹ فیضان قیوم نے سب انسپکٹر قیصر حمید اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی ۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی مدد سے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post image
👍 😂 2
Image
Voice Of South
6/18/2025, 5:57:05 PM

ملتان: انسپکٹر محمد علی رضا انچارج جے ٹی ٹی ڈسٹرکٹ ملتان تعینات

Voice Of South
6/18/2025, 2:53:03 PM

چین کے بعد روس میدان میں آ گیا، روس نے امریکا کو اسرائیل کی براہ راست فوجی معاونت پر خبردار کردیا

❤️ 👍 😮 25
Voice Of South
6/18/2025, 9:57:50 AM

*🔴پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے* پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔ وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ظہرانے پر ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صدرٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی،اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

😂 👍 😢 😮 🙏 ❤️ 22
Voice Of South
6/14/2025, 7:16:32 PM

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *14 جون 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) اس را_ئیل کا ایر_ان پر تازہ حملہ، 2 جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 65 شہری جاں بحق 🚨 (2) ایر_ان کا اس را_ئیل پر جوابی وار، رات بھر حملے، کئی عمارتیں تباہ، خاتون سمیت 5 اس را_ئیلی ہلاک، 170 زخمی 🚨 (3) اس را_ئیل کے لیے ایر_ان تک راستہ صاف ہوگیا، تہران میں اہداف کو نشانہ بناناشروع کریں گے: اس را_ئیلی آرمی چیف 🚨 (4) اس را_ئیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی 🚨 (5) جلد اس را_ئیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے، ایر_ان کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا: نیتن یاہو کی دھمکی 🚨 (6) اس را_ئیل کے ایر_ان پر ایک اور ڈرون حملہ، آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی 🚨 (7) ایر_ان کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کرنے کا اعلان 🚨 (8) پاکستان، ایر_ان کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہبازشریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون 🚨 (9) پاکستانی شہری محدود مدت تک ایر_ان کا سفر نہ کریں، پاکستان نے بھی سفری ایڈوائزری جاری کردی 🚨 (10) ایر_ان کا ایک اور اس را_ئیلی لڑاکا طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ 🚨 (11) ’پہلی بار اتنی تباہی دیکھی‘ ایر_انی حملوں نے اس را_ئیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا 🚨 (12) پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام 🚨 (13) اس را_ئیل کی مدد کی تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایر_ان کی دھمکی 🚨 (14) شہباز شریف کا ایر_انی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اس را_ئیلی حملوں کی مذمت 🚨 (15) روس ایر_ان کیخلاف اس را_ئیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سے گفتگو 🚨 (16) ایر_ان اس را_ئیل جنگ: آج مسلمان متحد نہ ہوئے تو کل سب کی باری آئیگی: خواجہ آصف 🚨 (17) جنرل امیر حاتمی ایر_ان کے آرمی چیف، جنرل سید مجید موسوی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر 🚨 (18) ایر_ان میں 5 افراد اس را_ئیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایر_انی میڈیا 🚨 (19) اردن کے شمالی شہر اربد میں ’دھماکا خیز شے‘ گرنے سے 2 شہری زخمی ہوگئے 🚨 (20) ایر_انی وزیر خارجہ کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اس را_ئیل کےخلاف کارروائی کا مطالبہ 🚨 (21) اس را_ئیل پر کامیاب حملوں کے بعد ایر_ان میں جشن کا سماں 🚨 (22) ایر_ان اس را_ئیل جنگ؛ سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ 🚨 (23) چین کا ایر_ان کی حمایت کا اعلان؛ اس را_ئیلی جارحیت پر کڑی تنقید 🚨 (24) وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اس را_ئیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ 🚨 (25) ایر_ان اس را_ئیل کشیدگی، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی 🚨 (26) اس را_ئیل کا احتساب ہونا چاہیے، امت مسلمہ ایر_ان کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان 🚨 (27) وزیراعلیٰ گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے 🚨 (28) حکومت پاکستان ایر_ان کو ہر قسم کی دفاعی مدد فراہم کرے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم 🚨 (29) اس را_ئیل کا ایر_ان پر حملہ؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کمیٹی تشکیل 🚨 (30) صرف سکھر-حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان 🚨 (31) بھارتی حملے میں ہتھیار اس را_ئیلی تھے، پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اپنانی ہوگی، اسد قیصر 🚨 (32) سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں، پنجاب شدید گرمی کے شکنجے میں 🚨 (33) پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان 🚨 (34) ہم دودھ کے دھلے نہیں، ہمارے دور میں بھی غلط چیزیں ہوئیں، علی محمد خان 🚨 (35) پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو 🚨 (36) پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں: بلاول بھٹو 🚨 (37) آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ 🚨 (38) آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا 🚨 (39) جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے : عظمیٰ بخاری حسن مرتضیٰ پر برس پڑیں 🚨 (40) صوبہ وفاقی کی کالونی نہیں، ہمارے منصوبے سندھ ٹرانسفر نہ ہوئے تو بجٹ پر ووٹ نہیں ملےگا، مراد علی شاہ 🚨 (41) حکومت کا بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے افراد کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ 🚨 (42) سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی 🚨 (43) وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت 🚨 (44) باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ 🚨 (45) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھیجنے پر آج بھی شرمندہ ہیں یہ پاکستان کا سرنڈر تھا: وزیر دفاع خواجہ آصف 🚨 (46) ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 🚨 (47) یوکرین کو روس کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے ایک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول 🚨 (48) چیئرمین ایف بی آر کا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف 🚨 (49) کراچی: ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے 🚨 (50) بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں سمندری اور زمینی زلزلہ 🚨 (51) رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے 🚨 (52) انٹیلی جنس تھی کہ ایر_ان جوہری بموں کیلئے مواد تیار کرلے گا، اپنے تحفظ کیلئے حملہ کیا: اس را_ئیلی مندوب 🚨 (53) سندھ بجٹ: ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ 🚨 (54) نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ 🚨 (55) خیبرپختونخوا کے ایک سال کے دوران قرضوں میں 43 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافہ 🚨 (56) بھارتی طیارہ حادثہ؛ 270 جلی ہوئی لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت جاری 🚨 (57) سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق 🚨 (58) پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی 🚨 (59) ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں 🚨 (60) پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے ہیں، مصطفیٰ کمال 🚨 (61) پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ 🚨 (62) رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی 🚨 (63) بلوچستان: گڈانی سے ایک لاکھ ڈالر مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد 🚨 (64) ایر_ان ۔ اس را_ئیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ 🚨 (65) ایر_ان پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے امریکا کی سفارت کاری کو نیچا دکھایا، امریکی سینیٹر 🚨 (66) کراچی میں 13 سالہ بچی کی شادی کرانے کی کوشش؛ والدین سمیت کئی افراد گرفتار

👍 2
Voice Of South
6/14/2025, 8:45:54 PM

ایران کا اسرائیل پر ایک دفعہ پھر وار حیفا، اسرائیل میں آئل ریفائنری، بندرگاہ پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ...!!!

❤️ 👍 13
Voice Of South
6/14/2025, 4:08:19 PM

مظفرگڑھ *ڈپٹی کمشنر انجنئیر قراۃ العین میمن کا دبنگ ایکشن محکمہ انہار کی لاپرواہی کی شکایات پر بڑی کارروائی نہروں سے مختلف علاقوں میں پانی چوری ناجائز آبپاشی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ خانگڑھ،روہیلانوالی کی حدود میں 27 افراد کے خلاف مقدمات درج مقدمات کا اندارج محکمہ انہار کے سب انجنئیر کی مدعیت میں کیا گیا سرکاری پانی چوری کرکے حقدار کی حق تلفی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا محکمہ انہار کے افسران عوامی شکایات پر فوری سدباب کے عمل کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر انجنئیر قراۃ العین میمن*۔

👍 😂 7
Voice Of South
6/14/2025, 8:46:04 PM

*🛑 اسرائیل میں پاور فل ایرانی میزائیلوں سے رات کو سورج کی روشنی ہو گئی* ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کردیا اسرائیل میں سائرن ہی سائرن کی آوازیں ، بڑی تباہی کا خدشہ۔

❤️ 👍 15
Voice Of South
6/14/2025, 4:06:45 PM

لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور 21 کے افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور 21 کے افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں گی ، گریڈ 20 اور 21 کے افسران کو سرکاری گاڑیوں کے بجائے فکس الاؤنس دیا جائے گا،نوٹیفکیشن

👍 5
Link copied to clipboard!