Voice Of South
February 9, 2025 at 09:02 PM
ڈیرہ غازی خان: (پولیس پریس ریلیز) پولیس تھانہ گدائی کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 سالہ بچی بازیاب ڈیرہ غازی خان پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بستی جندانی میں چھاپہ مارا، جہاں سے 14 سالہ بچی (ت) بی بی کو برآمد کر لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ( ت) بی بی کو اس کے والد اور چچا نے بدکاری کے شبہ میں فروخت کیا تھا، جبکہ خریدنے والے افراد نے اسے زبردستی قید میں رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2018 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
😂 😢 2

Comments