Novelistic_Mårèé🦋
January 31, 2025 at 11:11 AM
تم اپنی فکروں پر غور کرتی ہو ؟ ایسے ہی چلتے پھرتے تمھارا ذہن الجھا الجھا سا ہوتا ہے نا۔۔۔ نجانے ذہن کے کون سے نرم گوشوں میں کس وقت کونسی سوچوں نے گھیرا ڈالا ہوتا ہے ۔۔۔ کبھی دل نے سرگوشی کی ہو ۔۔ 'کچھ بھی تو غلط نہیں ہے'۔۔ پر دماغ پھر بھی یہ ماننے سے انکاری ہو۔۔۔ تم سوچتی ہو ایسا کیوں ہو جاتا ہے ۔۔۔ ؟ میں بتاتی ہوں۔۔ چلو آؤ۔۔ قلم اور ڈائری اٹھاؤ ۔۔۔ Let's Go Girl ! Solve this mystery ... گھر کا ایسا گوشہ تلاش کرو جو تمھیں بہت خاموش دکھائی دیتا ہو۔۔ وہاں نرم سی جگہ پر مدھم روشنی جلا لو۔۔۔ اور ساتھ میں کافی کا مگ رکھ لو اور ہاں تھوڑے سے nuts بھی۔۔ ہیٹر جلاؤ جو تمھیں ایک گرم احساس دے۔۔۔ اب دو سے تین گہرے سانس لو اور اپنے اعصاب ڈھیلے چھوڑ دو۔۔۔ اب اپنے دماغ کے سویچ کو آن کرو۔۔۔ دیکھو ڈائری پہ دو دائرے بنانے ہیں۔۔ ایک دائرے کے اوپر لکھو۔۔ What's in my control ?? اب اس دائرے میں اپنی زندگی کی ان تمام چیزوں کو درج کرتی جاؤ جو کہیں نا کہیں تمھارے اختیار میں ہیں۔۔ جن پہ تمھاری مرضی چلتی ہو۔۔۔ جن کو تم اپنے حساب سے لے کر چل سکتی ہو۔۔۔ جیسے کہ۔۔ تم صبح کس وقت اٹھو گی ۔۔ اور اٹھ کر پہلا کام کیا کرو گی ؟ رات کس وقت سو گی۔۔۔ ؟ تم آج اپنے جسم کو کیا غذا دو گی۔۔ اور اپنی روح کیلئے کونسی غذا کا انتخاب کرو گی۔۔۔ تم کونسے کپڑے پہنو گی۔۔ اور ان کے ساتھ کس رنگ کی چوڑیاں پہنو گی ؟ بال کیسے بناؤ گی اور ان میں کس رنگ کے موتی لگاؤ گی۔۔ ؟ قرآن کا کتنا حصہ پڑھو گی ۔۔ اور کتنے کو اپنے اندر اتارو گی؟؟ ۔۔۔ آج تمھارے دن کا کیا مقصد ہوگا ؟؟ تم خود کو کتنا سکرین ٹائم دو گی۔۔ ؟ دن کے کس حصے میں تم کیا کام کرو گی۔۔ ؟ تمھاری زندگی کے گولز ؟؟ اخلاقی طور پر تم خود کو آج کے دن کیسا دیکھتی ہو ؟؟ تم دوسروں سے بات کرتے ہوئے کس لہجے کا چناؤ کرو گی ؟؟ دوسروں کے کس رویے پر تم کس طرح react کرو گی اوور بہہہت سی چیزیں اس فہرست میں آتی جائیں گی۔۔۔ سکون سے لکھتی جانا۔۔۔ قلم کو تب تک رکنے کا مت کہنا جب تک دل و دماغ کی تسلی نہ ہو جائے۔۔ اب دوسرا دائرہ بناؤ۔۔ اور اس پر لکھو۔۔ What i can't control ? اور اس دائرے میں ان چیزوں کی فہرست بناؤ جو تمھارے اختیار میں نہیں۔۔ جس پر تمھارا زور نہ چلتا ہو۔۔۔ جیسے کہ۔۔۔ باہر موسم کیسا ہوگا۔۔ بارش ہوگی یا دھوپ نکلے گی ؟؟ پاکستان کے کونسے نیوز چینلز کونسی خبر لگائیں گے۔۔ ؟ گھر کا کونسا فرد کس وقت پر کیا بات کرے گا اور کیا کرے گا۔۔۔ ؟ دوسرے لوگ تمھارے بارے میں کیا سوچیں گے۔۔۔ اور کیا کہیں گے ؟ وہ کسی چیز کو لے کر کیا محسوس کر سکتے ہیں ؟ دوسروں کا ماضی یا مستقبل ؟ لوگ کسی بات پر کیا رویہ اختیار کریں گے ؟ اسی طرح یہ فہرست بھی مکمل کرلینا ۔۔۔ اب قلم رکھ دو۔۔۔ ساتھ ساتھ کافی پیو اور ذرا اس صفحے کے دونوں دائرے دیکھتی جاؤ۔۔ تمھارے ذہن کی تہیں کھلتی جائیں گی۔۔ اب دیکھو تم نے اپنی زندگی کیلئے کس لینز کا انتخاب کیا ہے ۔۔ تمھارا فوکس پوائنٹ کیا ہے۔۔۔ میری پیاری ۔۔ ! تم الجھن کا شکار ہو کیوں کہ تم ان چیزوں کی فکر میں خود کو لگائے رکھتی ہو جس پہ تمھارا اختیار نہیں۔۔ اپنے آپ کو اس دائرے سے نکال لو جس میں تم کچھ بھی نہیں کر سکتی اور اس دائرے میں کھینچ لاؤ جس میں تم رنگ بھر سکتی ہو۔۔۔ ایسے رنگ جو تمھاری ذات میں 'صبغة اللہ' کو پختہ کردیں۔۔ اس رنگ کی خوبصورتی تم تب محسوس کر سکو گی جب تم اسے اوڑھو گی ۔۔۔ 🌹 پتہ ہے جب تمھارے شب و روز اس دائرے میں رنگ بھرنے کا پلان کرنے لگیں گے تو کیا ہوگا۔۔ تمھارے ذہن کی گھتیاں سلجھتی جائیں گی۔۔ تمھاری سوچ نیلے آسمان کی طرح وسیع ہوتی جائے گی۔۔ تم اپنی بصارت کی وہ وسعت دیکھ پاؤ گی جو پیارے اللہ نے تمھیں دے رکھی ہے۔۔۔ تم اپنی زندگی کا ایک نیا اور خوبصورت انداز دیکھ پاؤ گی۔۔۔ تمھارے اللہ تعالی سے شکوے کم ہونے لگے گیں۔۔ تمھیں کسی بھی وقت ایسے ہی کسی نعمت کو دیکھ کر اللہ پر پیار آجایا کرے گا۔۔ پتہ ہے۔۔ ایک دم دن نکھرا نکھرا اور رات پرسکون لگے گی۔۔۔ تم ستاروں پر کمند ڈالنے کے قابل ہو جاؤ گی ۔۔ دیکھنا ۔۔ تمھارا چہرہ پراعتماد ہوگا اور اس کی چہک لوٹ آئے گی۔۔ زندگی حسین ہو جائے گی۔۔ اور ہاں۔۔ تمھارے دل کی آنکھ تمھیں مسکرا کر دیکھے گی اور کہے گی۔۔ کہ' لڑکی یہ تو تم نے اچھا کیا۔۔۔ کیا خوبصورت رنگ چنا تم نے ۔۔ ' تمھیں شکریہ کہے گی۔۔ اللہ کو شکریہ کہے گی۔۔ کہ 'بے شک ہر بھلائی اللہ ہی سے منسوب ہے ۔۔ ' تمھیں تمھارے ہونے کا احساس واپس لوٹا دیا جائے گا ! اور اس دن تم حیات کو محسوس کرسکو گی ۔۔ میری پیاری! فی امان اللہ 🫀♥️🫂 > Novelistic Maree♡
❤️ 🫀 😭 13

Comments