Textile Group
February 11, 2025 at 05:59 AM
10/02/2025
تحریر!؛! سید مدبر شاہ
یہ جنوری 2025 صرف ایک ماہ میں یارن امپورٹ کا ڈیٹا ہے مطلب 30 دن میں اتنی بڑی مقدار میں دھاگہ پاکستان آیا ہے 7 لاکھ بورے کاٹن یارن کے 5 لاکھ بورے PCیارن کے
تاریخ میں کبھی اتنی مقدار میں یارن پاکستان امپورٹ نہیں ہوا
اس امپورٹ کی دو بڑی وجہ ایک بیرون ملک سے یارن پاکستان لانے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہے
دوسرا جن ممالک سے یہ دھاگہ پاکستان آیا وہاں بجلی کا ایک یونٹ 6 سے 8 سینٹ کا ہے جبکہ پاکستان میں بجلی کا ایک یونٹ 16 سے 18 سینٹ کا ہے جس کی وجہ سے وہاں کا یارن سستا ہے اور پاکستان کا مہنگا ہے
اب اگر بیرون ملک سے یارن سستا بھی ملے اور 18 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ بھی ملے تو پھر لوکل دھاگہ کو کون پوچھے گا
اسی وجہ سے 40 فیصد ٹیکسٹائل بند ہو چکی ہے
ختم شد
👍
🙏
😢
😮
15