دین و دنیا چینل
February 11, 2025 at 06:55 PM
`📍شب برات اور بدعات` *❓ضعیف احادیث* `❗جس نے پانچ راتوں کو جاگ کر عبادت کی اسکے لئے جنت واجب ہو گئی ۔ ذی الحجہ کی آٹھویں، نویں اور دسویں رات ، عید الفطر کی رات اور پندرہ شعبان کی رات` *یہ حدیث محدثین کے نزدیک ضعیف ہے* `❕سنن ابن ماجہ کی ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب نصف شعبان کی رات ہو تو رات میں قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت اس شب میں آسمان دنیا کی جانب نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے کوئی مغفرت چاہنے والا ہے کہ میں اسکی مغفرت کروں، ہے کوئی رزق طلب کرنے والا کہ میں اسے رزق دوں۔ ہے کوئی مصیبت میں مبتلا کہ میں اسے عافیت دو، اس طرح کے ارشادات فرماتا رہتا ہے یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔` *اس حدیث کا ایک راوی ابن ابی سبرہ ہے جس کی کنیت ابو بکر ہے اس کے بارے میں محدثین کہتے ہیں کہ یہ حدیثیں وضع کرتا ہے۔* *محاسبہ* *کیا آپ جانتے تھے کہ یہ سب احادیث ضعیف ہیں۔ شئیر کریں دوسروں کو اس سے آگاہی دیں*
👍 4

Comments