دین و دنیا چینل
February 12, 2025 at 04:15 AM
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطَانِ الرَّجيـم. بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ. *سورہ الکہف آیت نمبر 93* حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ بَیۡنَ السَّدَّیۡنِ وَجَدَ مِنۡ دُوۡنِہِمَا قَوۡمًا ۙ لَّا یَکَادُوۡنَ یَفۡقَہُوۡنَ قَوۡلًا ﴿۹۳﴾ *ترجمہ:* یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے۔ (٤٧) *تفسیر:* 47: یہ ذوالقرنین کا تیسرا سفر ہے، قرآن کریم نے اس سفر کی سمت متعین نہیں فرمائی، لیکن بیشتر مفسرین کا خیال یہ ہے کہ یہ سفر شمال میں دنیا کی انتہائی آبادی کی طرف ہوا تھا، یہاں کے لوگوں کی زبان بالکل مختلف تھی، اور شاید حلیہ بھی ایسا ہو کہ ان میں سمجھ کے آثار نظر نہ آتے ہوں، اور آگے ان سے جو گفتگو ہوئی ہے وہ یا تو کسی ترجمان کے ذریعے ہوئی ہو گی یا اشاروں سے۔ آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی https://goo.gl/2ga2EU
❤️ 👍 4

Comments