🌴العلم والعلماء🌴
January 29, 2025 at 12:43 PM
جنازہ رہبری کرتا ہے پیچھے چلنے والوں کی
انہیں وہ راستہ دکھاتا ہے جو وہ بھول بیٹھے ہیں"
کچھ لوگ قبرستان میں میت دفنا رہے تھے کہ اچانک وہاں ایک بزرگ نمودار ہوئے اور لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر اسے میں زندہ کردوں تو یہ کیا کام کرے گا حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ نماز پڑھے گا روزہ رکھے گا کسی نے کہا کہ اپنے معاملات زندگی درست کرے گا کسی نے کہا کہ اپنے والدین کی خدمت کرے گا لوگوں سے عزیز و اقارب سے حسن سلوک کرے گا کسی نے کہا کہ احکامات الٰہی کی پیروی کرے گا اور پھر مرنے پر اسے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوگا غرضیکہ جتنے منہ اتنی باتیں/نصیحتیں تو بزرگ نے سب کو خاموش ہوجانے کا کہا اور فرمایا کہ یہ تو مرگیا اس کا امتحان ختم ہوگیا امتحانی پیپر اس سے چھین لیا گیا ہے اب یہ زندہ نہیں ہوسکتا اور تم ابھی زندہ ہو ان تمام نصیحتوں پر عمل کرسکتے ہیں تمہارے پاس موقع ہے مہلت ہے اور اس نصیحت کیساتھ بزرگ وہاں سے غائب ہوگئے۔ (ثم تتفکرو ✍️ 📖🧏)
اور نصیحت تو عقلمند قبول کرتے ہیں
(القرآن آل عمران📖📗)
❤️
👍
😢
11